عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 226
226 میں ایک بار پھر آپ کو متوجہ کرتا ہوں کہ اپنی پوری کوشش کر کے دنیا کی بڑی چھوٹی تمام حکومتوں کو تیسری عالمی جنگ میں کودنے سے بچائیں۔کسی کو ذرہ برابر بھی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے تو ایسی جنگ کے نتائج ایشیا، یورپ اور براعظم امریکہ کے غریب ممالک تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہمارے اعمال کے ہولناک نتائج ہماری آئندہ نسلوں کو بھی بھگتنا ہوں گے اور دنیا میں ہر جگہ معذور بچے پیدا ہوں گے۔میری دُعا ہے کہ عالمی سربراہان عقل و دانش سے فیصلے کریں اور اقوام اور افراد کے باہمی چھوٹے چھوٹے تنازعات کو عالمی تنازعہ نہ بننے دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور دیگر عالمی سربراہان کو یہ پیغام سمجھنے کی تو فیق بخشے۔نیک تمناؤں اور دُعاؤں کے ساتھ ! آپ کا خیر خواہ مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الخامس امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر 16-05-2012