عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 9
عالمی بحران پر اسلامی نقطہ نظر بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! سب سے پہلے تو میں تمام قابل احترام اور معزز اراکین پارلیمنٹ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ایک مذہبی جماعت کے راہنما کو اجازت دی ہے کہ وہ آپ سے کچھ باتیں کر سکے۔میں سب سے زیادہ اپنے علاقہ کی معزز رکن پارلیمنٹ JUSTINE GREENING محترمہ جسٹن گرینگ صاحب کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے اپنے حلقہ کی ایک چھوٹی سی جماعت کے لیے اُن کی خلافت جو بلی کے موقع پر اس تقریب کے انعقاد کے لیے بے حد کوشش کی ہے۔یہ ان کی عظمت اور کشادہ دلی کا ثبوت ہے۔نیز یہ بات اس امر کی بھی غماز ہے کہ وہ اپنے حلقہ کے تمام افراد اور مختلف طبقات کے جذبات کا کتنا خیال رکھتی ہیں۔اگر چہ جماعت احمدیہ مسلمہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے لیکن یادر ہے کہ یہ اسلام کی سچی تعلیمات کی حقیقی علمبر دار اور نمائندہ جماعت ہے۔ہر احمدی جو برطانیہ میں بستا ہے وہ یہاں کا ایک محب وطن اور وفادار شہری ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے نبی کریم ﷺ نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ وطن سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے۔بانی جماعت احمدیہ نے جنہیں ہم اس زمانہ کا مصلح اور مسیح موعود مانتے ہیں اسلام کی اس تعلیم کو مزید وضاحت سے پیش فرمایا ہے اور اس پر زور دیا ہے۔اپنے دعویٰ کا اعلان کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دو حقوق کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ایک خدا تعالیٰ کا حق اور دوسرے اُس کی مخلوق کا * تَفْسِيْرُ حَتَّى سُوْرَةُ الْقَصَصْ نمبر 86 اور فَتْحُ الْبَارِى فِى شَرْحِ صَحِيحِ الْبُخَارِي بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى وَأْتُوا الْبُيُوتَ۔۔۔۔نيز تُحْفَةُ الْأَحْوَذِى شَرْحِ جَامِعِ التَّرْمَذِي بَابُ مَا يَقُولُ