عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 209 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 209

عالمی راہنماؤں کو خطوط 209 سراہا ہے۔خدا کرے کہ یہ عدل و انصاف مستقبل میں بھی حکومت برطانیہ کا طرۂ امتیاز رہے اور خدا کرے کہ عدل و انصاف کی برتری صرف مذہبی معاملات میں ہی نہیں بلکہ تمام امور میں ہمیشہ برطانوی حکومت کا طرہ امتیاز بنا ر ہے اور آپ اپنی قوم کی اعلیٰ اقدار کو ماضی کا حصہ ہی نہ بنا ئیں بلکہ آج بھی امنِ عالم کے قیام میں برطانیہ اپنا کردار احسن رنگ میں نبھاتا چلا جائے۔میری درخواست ہے کہ ہم ہر جہت اور ہر ایک پہلو سے اپنی تمام تر سعی بروئے کار لا کر دنیا سے نفرت کو مٹا دیں۔اگر ہم اس کوشش میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ کامیابی ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگی اور ناکامی کی صورت میں ہماری آئندہ نسلیں ہمارے اعمال کی پاداش میں ایٹمی جنگ کی وجہ سے ہر جگہ تباہ کن نتائج کا سامنا کریں گی اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایٹمی جنگ کے نتیجہ میں پھیلنے والی مسلسل تباہی و بربادی کا تحفہ دے رہے ہوں گے اور یہ نسلیں اپنے اُن بڑوں کو جنہوں نے دنیا کو عالمی تباہی میں دھکیل دیا کبھی معاف نہیں کریں گی۔میں ایک مرتبہ پھر آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ برطانیہ ایک ایسی عالمی طاقت ہے جو ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے اور ہوتی ہے۔پس اگر آپ چاہیں تو عدل وانصاف کے تقاضے پورے کر کے دنیا کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔لہذا برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں کو دنیا میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور دیگر عالمی سربراہان کو یہ پیغام مجھنے کی توفیق بخشے۔نیک تمناؤں اور دُعاؤں کے ساتھ ! آپ کا خیر خواہ مرزا مسرور احمد خلیفتہ امسح الامس امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر 15-04-2012