عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 193
193 عالمی راہنماؤں کو خطوط میری آپ سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں اپنی بھر پور کوشش کریں۔اگر تیسری عالمی جنگ واقعی مقدر ہے تو کم از کم ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ اس کی ابتدا کسی مسلم ملک کی طرف سے نہ ہو۔کوئی بھی مسلم ملک یا فرد واحد جودنیا کے کسی بھی خطہ میں ہو آج یا آئندہ کبھی بھی ایک ایسی عالمی تباہی کا موجب بنا پسند نہیں کرے گا جس کے خوف ناک اثرات کی وجہ سے آئندہ نسلیں معذور اور گولی لنگڑی پیدا ہوں کیونکہ اب اگر ایک عالمی جنگ شروع ہوئی تو یہ یقینا ایٹمی ہتھیاروں سے لڑی جائے گی۔ہم پہلے ہی جاپان کے دو شہروں پر ایٹمی ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کا نظارہ کر چکے ہیں۔پس اے سعودی عرب کے بادشاہ! دُنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنی تمام تر طاقت اور اثر و رسوخ صرف کر دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو آمین۔آپ کے لیے اور تمام مسلم امت کے لیے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کے ساتھ۔آپ کا خیر خواہ مرزا مسرور احمد خلیفة اصیح الخامس امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر 28-03-2012