عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 151 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 151

عزت مآب عالمی راہنماؤں کو خطوط بسم الله الرحمن الرحیم جناب پوپ بینیڈکٹ X۷۱ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا فضل اور رحمتیں نازل فرمائے۔امام جماعت احمدیہ مسلمہ کی حیثیت سے میں آنجناب پوپ کو قرآن کریم کا درج ذیل پیغام پہنچاتا ہوں : تو کہہ دے اے اہل کتاب! اس کلمہ کی طرف آجاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی چیز کو اس کا شریک ٹھہرائیں گے اور ہم میں سے کوئی کسی دوسرے کو اللہ کے سوا رب نہیں بنائے گا۔“ آج کل اسلام دنیا کے لیے تخیہ مشتق بنا ہوا ہے اور بار بار گھٹیا الزامات کی زد میں آرہا ہے۔دراصل اسلام کی حقیقی تعلیمات کا مطالعہ کیے بغیر یہ اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔بدقسمتی سے بعض نام نہاد مسلم تنظیمیں اپنے مذموم مقاصد کے لیے اسلام کو بالکل غلط انداز میں پیش کر رہی ہیں جس کے نتیجہ میں مغربی اور غیر مسلم ممالک کے باشندوں کے دلوں میں مسلمانوں کے لیے بدظنی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ بعض انتہائی تعلیم یافتہ لوگ بھی بانی اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بودے الزام لگارہے ہیں۔ہر مذہب کا مقصد بندہ کو خدا کے قریب لانا اور انسانی اقدار کا قیام ہے۔کسی بھی مذہب کے بانی نے کبھی یہ تعلیم نہیں دی کہ اس کے پیروکار دوسروں کے حقوق غصب کریں یا ظالمانہ کارروائیاں کریں۔اس لیے مسلمانوں کی ایک گمراہ اقلیت کی کارروائیوں کو اسلام اور بانی اسلام پر حملہ کا جواز نہیں بنانا چاہیے۔اسلام ہمیں تمام مذاہب کے بانی انبیاء علیہم السلام کی تعظیم کا حکم دیتا ہے۔چنانچہ ایک مسلمان کے لیے ان تمام انبیاء بشمول حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان لانا ضروری ہے جن کا بشمول حضرت عیسی علیہ السلام بائبل یا قرآن کریم میں ذکر موجود ہے۔ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عاجز غلام ہیں۔لہذا ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر حملوں کی وجہ سے ہمیں سخت تکلیف اور دکھ پہنچتا ہے لیکن اس کے جواب میں ہم دنیا کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ پیش کرتے چلے جا رہے ہیں اور قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم پہلے سے بڑھ کر دنیا کو دکھا رہے ہیں۔1151 151