اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 63 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 63

اُردو قواعد جنس اور اسم جنس سوال :: جنس کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: بعض الفاظ ایسے ہیں جو تھوڑے کے لئے بھی بولے جاتے ہیں اور زیادہ کے لئے بھی بولے جاتے ہیں جیسے: گندم ایک دانہ کیلئے بولا جائیگا اور ڈھیر کیلئے بھی۔پانی ایک بوند کے لئے بھی بولا جائے گا اور گلاس یا سمندر میں بھرے پانی کے لئے بھی بولا جائیگا۔لہذا۔دانہ۔پانی۔وغیرہ جنس کہلاتے ہیں۔سوال :: اسم جنس کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: وہ اسم جو کسی پوری جنس کے لئے بولا جائے۔اور اس جنس کے ہر ایک فرد پر اس کا اطلاق ہو سکے جیسے آدمی۔اس لفظ سے مراد ہر انسان ہو سکتا ہے۔اس لئے یہ اسم جنس کہلاتا ہے۔مزید مثالیں یہ ہیں: ہرن۔فاختہ۔گھوڑا۔وغیرہ اوزان یا ابواب سوال :: اوزان ابواب کیا ہوتے ہیں؟ جواب :: جو کلمہ تین حروف سے بنا ہوا سے ثلاثی ( یعنی تین حرفی ) کہتے ہیں۔مگر جب اس میں کچھ حروف کا اضافہ کر دیا جائے تو اسے ثلاثی مزید فیہ کہا جاتا ہے یعنی تین حروف میں زیادتی کی گئی ہے۔ثلاثی مزید فیہ کے بارہ اوزان یا ابواب ہیں ان بارہ میں