اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 61
اُردو قواعد واحد و جمع شمار یعنی گننے کے لحاظ سے اسم دو طرح کا ہوتا ہے۔(۱) واحد (۲) جمع واحد :: جواسم ایک کے لئے بولا جائے اسے واحد کہتے ہیں مثلاً لڑکا جمع :: جو اسم دو یا دو سے زائد افراد کیلئے بولا جائے اسے جمع کہتے ہیں مثلاً دولڑ کے۔تین لڑکے۔چارلڑ کے اردو میں جمع دو طرح سے استعمال ہوتا ہے۔درج ذیل مثالوں کو غور سے پڑھیں۔لڑکا کھا نا کھا تا ہے لڑ کے کھانا کھاتے ہیں لڑکوں نے کھانا کھایا لڑکی نے کھانا کھایا لڑکیاں کھانا کھاتی ہیں لڑکیوں نے کھانا کھایا مذکورہ مثالوں میں لڑکے لڑکوں لڑکیاں۔لڑکیوں جمع ہیں مزید مثالیں درج ذیل ہیں: (((71)