اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 15
۱۵ ۱۶ اُردو قواعد جمع متکلم۔مذکر جمع متکلم مؤنث ہم نے لکھا ہم نے لکھا مشق مندرجہ ذیل عبارت اپنی کاپی میں خوشخط لکھیں اور ماضی مطلق کی شناخت کر کے اس کے نیچے سرخ روشنائی سے نشان لگائیں :- (۲) میں صبح پانچ بجے نیند سے بیدار ہوا، اور وضو کیا، پھر مسجد گیا اور تہجد کی آٹھ رکعات نماز ادا کی۔تھوڑی دیر کے بعد اذان ہوگئی۔اور میں نے دو رکعت سنتیں ادا کیں۔امام صاحب آئے اور موذن نے تکبیر کہی۔امام صاحب نے نماز پڑھائی۔پھر ایک مولوی صاحب نے درس دیا۔میں مسجد سے واپس آیا اور قرآن مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کی صبح سات بجے ناشتہ کیا اور پونے آٹھ بجے جامعہ میں حاضر ہوا۔“ ہر طالب علم اپنی اپنی کاپی میں مذکور و بالا عبارت کی طرح ایسی عبارت لکھے جس میں کم از کم دس مرتبہ ماضی مطلق آیا ہو۔سوال :: ماضی قریب کی گردان بنانے کا کیا طریق ہے؟ جواب :: ماضی کے ہر صیغہ کے آخر میں " ہے "لگا دیں تو ماضی قریب بن جائے گا۔(10)