اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 50 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 50

اُردو کی کتاب چهارم بروزی طور پر نبوت کے انعام سے نواز کر اسکے ذریعہ پھر سے خلافت راشدہ کا سلسلہ شروع فرمائے گا۔راوی بیان کرتے ہیں کہ اس قدر بیان فرمانے کے بعد پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔یعنی خلافت علی منہاج نبوت کے دور میں پھر اسلام کو غلبہ نصیب ہوگا اور یہ آخری دور خلافت وہی ہے جو خدا کے فضل سے بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ شروع ہو چکا ہے۔چنانچہ حدیث کی مشہور کتاب مشکوۃ میں جہاں یہ حدیث نقل کی گئی ہے وہاں اس کے حاشیہ میں یہ درج ہے کہ اس دوسرے دور سے مراد مسیح اور مہدی کا زمانہ ہے۔بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام نے اپنے وصال سے کچھ عرصہ قبل اس نعمت خلافت کی بشارت دیتے ہوئے جماعت کو ان الفاظ میں تسلی دلائی تھی کہ : وو سواے عزیز و! جبکہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے سواب ممکن نہیں