اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page iii of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page iii

بسم اللہ الرحمن الرحیم ضروری ہدایات قابل احترام اساتذہ ، وعزیز طلباء!! ”اردو کی کتاب چہارم " جو آپ کے سامنے ہے، اگر آپ مندرجہ ذیل ہدایات کو محوظ رکھیں گے ، جب آپ اس کتاب سے احسن رنگ میں استفادہ کر سکیں گے۔خاکسارا اپنے تجربہ کی بنا پر تحریر کر رہا ہے کہ ، ان چار کتب کے مسودات کے ذریعہ ایسے طلباء کو چھ ماہ میں اُردو سکھائی گئی ہے جو کہ اُردو کا ایک لفظ بھی نہ جانتے تھے۔اس مقصد کے حصول کے لئے درج ذیل ہدایات کو پیش نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ا سب سے پہلے استاد ہر سبق کو عمدہ اور صحیح تلفظ کے ساتھ بلند آواز سے پڑھ کر سنائے اور طلباء کتاب سامنے رکھ کر بغور سنیں اور دیکھیں۔- ہر سبق کو کم از کم پانچ بار بلند آواز سے پڑھیں اور ہر جملے پر غور کریں کہ اسے کیسے تشکیل دیا گیا ہے۔کس چیز کو مذکر اور مؤنث کہاں واحد وجمع استعمال کیا گیا ہے۔ہر سبق کو پڑھنے کے بعد از خود اُس کے مضمون کو زبانی بیان کریں اس سے آپ میں پڑھ کر بیان کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی اور آئندہ تقریر کرنے کا ملکہ بھی پیدا ہو گا۔- ہر سبق کو بار بار لکھ کر اپنی تحریر کو خو بصورت بنا ئیں۔