اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 1 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 1

سبق نمبر : 1 : اُردو کی کتاب سوم : اللہ تعالیٰ کی صفات اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو پیدا کیا اور اس میں انسان کی ضرورت و احتیاج کے مطابق مختلف اشیاء بنائیں جن سے ہم ہر لمحے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ہر آن اُس کی بنائی ہوئی نعمتوں سے متمتع ومستفید ہوتے ہیں۔بعض طلباء یہ سوچتے ہوں گے کہ ہم پر اتنا فضل وکرم کرنے والا مولی ہمیں نظر کیوں نہیں آتا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس کائنات کی بہت سی اشیاء ہمیں آنکھوں سے نظر نہیں آتیں ، مگر ہم انہیں محسوس کرتے ہیں۔مثلا ہوا ، عقل و فکر ، خوشبو ، توانائی وغیرہ مگر ہم ان کی صفات سے ان کا موجود ہونا تسلیم کرتے ہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی ذات گو ہمیں ظاہری آنکھوں سے نظر نہیں آتی مگر قرآن مجید اور احادیث میں مذکورہ صفات سے اُسے پہچانا جاتا ہے۔اس پہچان کو عرفانِ البی یا معرفت الہی کہتے ہیں۔اور یہ معرفت صفات الہیہ پر غور کرنے سے حاصل ہوتی ہے نیز قبولیت دعا کے ساتھ صفات الہیہ کا گہراتعلق ہے۔اللہ