اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 29 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 29

سبق نمبر : ۹ : اُردو کی کتاب سوم : سب پکار اٹھے آمین آمین کعبہ کی عمارت کو کسی وجہ سے نقصان پہنچ گیا تھا۔اس لئے قریش نے اسے گرا کر پھر از سر نو تعمیر کرنے کا ارادہ کیا۔مگر گرانے کا کام شروع کرنے سے سب ڈرتے تھے کہ خُدا کا گھر ہے کوئی آفت نہ آجاوے۔آخر ولید بن مغیرہ نے جو معمر اور سرداران قریش میں سے تھا اس کام کو شروع کیا اور جب لوگوں نے ایک رات انتظار کر کے دیکھ لیا کہ ولید پر اس وجہ سے کوئی آفت نہیں آئی تو پھر سب شامل ہو گئے۔جب پرانی عمارت کو گراتے گراتے حضرت ابراھیم کی بنیادوں پر پہنچے تو رُک گئے اور ان کے اوپر نئی تعمیر شروع کی۔اتفاق ایسا ہوا کہ ساحل کے پاس ایک بڑی کشتی ٹوٹ گئی تھی اس کی لکڑی قریش نے خرید لی لیکن چونکہ یہ لکڑی ساری چھت کے لئے ناکافی تھی اس واسطے قریش کعبہ کی اس جدید تعمیر کو ابراہیم خلیل اللہ کی بنیادوں پر کھڑا نہیں کر سکے بلکہ ایک طرف سات ہاتھ جگہ چھوڑ دی اور بعض تبدیلیاں بھی قریش نے کیں۔جب قریش کعبہ کی تعمیر کرتے ہوئے حجر اسود کی جگہ پر پہنچے تو قبائل قریش کے اندر اس بات پر سخت جھگڑا ہوا کہ کون سا قبیلہ حجر اسود کو اس کی جگہ پر رکھے۔ہر قبیلہ اس ۲۹