اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 39
ستر ہواں سبق اردو کی کتاب دوم کچھوے اور خرگوش کا مقابلہ ایک کچھوے اور خرگوش میں یہ شرط طے پائی کہ یہاں سے تین میل دور ایک درخت ہے ہم دونوں اُس کی طرف دوڑ لگاتے ہیں، جو پہلے پہنچے گا وہ جیتے گا، دوسرا ہار جائے گا ، اور اسے جیتنے والے کو انعام دینا ہوگا۔کچھوا شرط طے پاتے ہی اُس درخت کی طرف رینگتے ہوئے چل پڑا۔خرگوش نے سوچا کہ میں بہت تیز دوڑ سکتا ہوں ، ابھی تھوڑی دیر سو لیتا ہوں اور پھر اُٹھ کر دوڑ لگاؤں گا اور کچھوے سے پہلے درخت تک پہنچ جاؤں گا۔وہ ایسا سویا کہ صبح کے وقت آنکھ کھلی۔دوڑ کر درخت کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ کچھوا وہاں اپنی جیت کا اعلان اور خرگوش سے انعام کا مطالبہ کر رہا تھا۔اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جو اپنی منزلِ مقصود کی طرف چل پڑتا ہے خواہ وہ آہستہ آہستہ ہی چلے، مگر مسلسل چلتا جائے تو وہ اپنی منزل پر پہنچ جاتا ہے۔۳۹