اُردو کی کتب (کتابِ دوم)

by Other Authors

Page 31 of 72

اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 31

تیرھواں سبق اردو کی کتاب دوم بہرہ اور مریض مثنوی میں ایک بہرے کی حکایت لکھی ہے کہ وہ کسی بیمار کی عیادت کیلئے گیا اور خود ہی سوچ کر یہ تجویز کر لیا کہ پہلے بیمار دوست کی طبیعت اور مزاج پوچھوں گا، وہ کہے گا اچھا ہوں، میں کہوں گا، الْحَمْدُ للہ۔پھر میں پوچھوں گا آپ کیا کھاتے ہیں ، وہ کیونکہ بیمار ہے اس لئے یہی کہے گا کہ مونگ کی دال کھاتا ہوں، میں کہوں گا بہت اچھا ہے۔اور پھر پوچھوں گا طبیب کون ہے؟ وہ کہے گا، فلاں ہے۔میں کہوں گا ، بہت ماہر طبیب ہے اُس کے علاج سے جلد صحت یاب ہو جاؤ گے لیکن بہرہ جب مریض کے پاس پہنچا تو مریض سے ) آپ کا مزاج کیسا ہے؟ بهره مریض بہرہ بهره بهره مريض بهره : : : : مر رہا ہوں اَلْحَمْدُ لله : ( مریض سے ) آپ کی غذا کیا ہے؟ خون جگر۔بہت عمدہ اور اچھی غذا ہے۔: ( مریض سے ) طبیب کون ہے؟ ۳۱ ////// ///////////////