اُردو کی کتب (کتابِ دوم)

by Other Authors

Page 10 of 72

اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 10

چوتھا سبق اردو کی کتاب دوم جھوٹ کی سزا ایک لڑکا جنگل میں بکریاں چرایا کرتا تھا۔ایک دن اُسے خیال آیا کہ گاؤں والوں سے مذاق کیا جائے۔وہ ایک اونچے ٹیلے پر چڑھ گیا اور شور مچانے لگا کہ شیر آیا شیر آیا۔گاؤں والے بندوقیں ، نیزے ، تیر کمان اور لاٹھیاں لے کر دوڑے۔جب وہ لڑکے کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ لڑکا ہنس رہا ہے۔گاؤں والوں نے پوچھا شیر کہاں ہے؟ لڑکے نے جواب دیا میں تو مذاق کر رہا تھا۔گاؤں والے اُس پر بہت ناراض ہوئے اور چلے گئے۔چند دنوں بعد حقیقت میں شیر آگیا۔لڑکا چیخنے چلانے اور شور مچانے لگا مگر گاؤں والوں نے اُس کی طرف توجہ نہ دی اور کہا کہ یہ پہلے کی طرح آج بھی جھوٹ بول رہا ہوگا، اور کوئی بھی اُس کی مدد کے لئے نہیں پہنچا۔شیر اُس کی بکری اُٹھا کر لے گیا اور اُسے بھی زخمی کر گیا۔لڑکے کو جھوٹ بولنے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ مذاق سے بھی جھوٹ نہیں بولنا چاہئے ور نہ بہت بڑا نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔////// ///////////