اُردو کی کتب (کتابِ اوّل)

by Other Authors

Page 34 of 45

اُردو کی کتب (کتابِ اوّل) — Page 34

اُردو کی کتاب اوّل : لومڑی کی ہوشیاری ایک کو کہیں سے روٹی کا ٹکڑا لے آیا۔وہ اُسے اپنی چونچ میں پکڑ کر ایک درخت کی شاخ پر بیٹھا تھا۔اور اُسے کھانے ہی لگا تھا کہ ایک لومڑی آگئی وہ چاہتی تھی کہ کسی بھی طرح روٹی کا ٹکڑا کوے سے چھین لے۔اُس نے عقل سے کام لیا اور کوے سے کہنے لگی : اے کوے تو گانا بہت اچھا گاتا ہے۔کوئی گیت سنا۔کو اگانے لگا اور جونہی اُس نے چونچ کھولی روٹی زمین پر گر پڑی۔لومڑی نے جلدی سے وہ روٹی اُٹھالی اور کہنے لگی : بس کر میں نے اپنا مقصد حاصل کر لیا اب گانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ویسے بھی تیری آواز بہت بُری ہے جس کوسُن کر میرے سر میں درد ہونے لگتا ہے۔اس کہانی سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ کوئی کام ، یا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی عقل استعمال کرنی چاہئے۔دوسروں کی باتوں میں نہیں آنا ۳۴ چاہئے۔////////