حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 4
حضرت ام حبيبة رض 4 کے لئے دنیا میں اور ٹھکانہ باقی نہ ر ہے (7) حبشہ میں عیسائی حکومت تھی وہاں بادشاہ کو نجاشی کہتے تھے جیسے اُس وقت کے بادشاہ کا اپنا نام اصحمہ “ تھا مگر وہ اصحمہ نجاشی یا صرف نجاشی کہلاتا تھا۔یہ بادشاہ دل کا نیک تھا ، اس نے مہاجرین سے اچھا سلوک کیا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نبوت کے دعوی کو پانچ سال ہوئے تو خفیہ ہجرت کرنے والوں کی تعداد ایک سو سے بڑھ گئی۔ان مہاجرین میں عبید اللہ بن جحش اور حضرت اُمّ حبیبہ بھی تھیں عبید اللہ کی بدقسمتی کہ کسی وجہ سے اُس کا دل اسلام سے کھٹا ہو گیا اور وہ دین سے پھر گیا یعنی مرتد ہو گیا اور اسی حالت میں حبشہ میں وفات پائی۔(8) پیارے بچو! حضرت ام حبیبہ کو اللہ تعالی اپنے فضل سے کچی خوا میں دکھاتا تھا جس سے اُنہیں آئندہ ہونے والے واقعات کا اندازہ ہو جاتا آپ فرماتی ہیں۔میں نے خواب میں اپنے شوہر عبید اللہ کو انتہائی بُری اور مکروہ صورت میں دیکھا جس سے میں گھبرا گئی اور میں نے یہ تعبیر لی کہ اس کے حال میں تغیر پیدا ہوگا ، صبح ہوتے ہی عبید اللہ بولا : ام حبیبہ میں نے دینوں پر غور کیا اور عیسائیت سے بہتر کوئی دین نہ پایا میں عیسائیت کے قریب آ گیا