حضرت اُمِّ سُلَیم ؓ — Page 3
حضرت اُم سلیم 3 جیسا کہ ذکر ہوا ہے انس ام سلیم کی پہلی اولاد تھے جو ان کے اُم پہلے شوہر مالک بن نضر سے تھے۔ابوطلحہ سے ان کے دو بیٹے عبد اللہ اور ابوعمیر ہوئے۔وہی ابو عمیر جنہوں نے ایک چڑیا پال رکھی تھی اور اس کا صلى الله نام نظیر رکھا تھا۔یہ چڑیا ایک دفعہ اچانک کم ہو گئی یا مرگئی تو حضور اے نے ابو عمیر کو پریشان دیکھ کر از راہ مزاح ان سے فرمایا کہ اے ابو عمیر نظیر نے تیرے ساتھ کیا کیا ؟ (4) ابو عمیر کمسنی میں فوت ہو گئے ان کی وفات پر حضور ﷺ نے ام سلیمہ کے نعم البدل کی دعا کی جس کے بعد عبد اللہ پیدا ہوئے اور ان سے ابوطلحہ اور ام سلیم کی نسل چلی۔اس بچے کی پیدائش پر ان کی والدہ ام سلیم نے بڑے بیٹے انس کے ہاتھ نوزائیدہ بچے کو دعا اور برکت کی غرض سے حضور ﷺ کی خدمت میں بھجوایا۔آنحضور اللہ نے جب انس کو بچہ اٹھائے آتے دیکھا تو فرمایا معلوم ہوتا ہے ام سلیم کے ہاں بچہ ہوا ہے۔یہ وہی بچہ تھا جس کی پیدائش سے پہلے حضور اللہ نے اسکے لئے دعا کی تھی۔حضور میلے نے پیار سے اس بچہ کو گود میں لے لیا اور مدینہ کی عمدہ اور مشہور کجھور مجھ منگوائی۔اسے چبا کر نرم کر کے بچہ کے منہ میں ڈالا تو وہ چوسنے لگا۔حضور ﷺ نے فرمایا دیکھو انصار کو کجھور سے کیسی محبت ہے کہ