حضرت سُمیّہ ؓ بنتِ خباط، حضرت اُمّ حرام ؓ بنتِ ملحان — Page 18
حضرت سمیہ بنت خباط کر جہنم میں داخل ہوا تو سرور کونین ﷺ کو حضرت سمیہ کی یاد آ گئی۔چنان آپ ﷺ نے حضرت عمار بن یاسر کو بلا کر فرمایا :۔قَدْ قَتَلَ اللَّهُ قَاتِلَ أُمِّكَ و, اللہ نے تمہاری ماں کے قاتل سے بدلہ لے لیا۔“ مسلمان خواتین کی تاریخ میں ایسی کوئی خاتون نہیں ہے جس نے حضرت سمیہ جتنا صبر کیا ہو۔انہوں نے صبر کو اپنی عادت بنا لیا تھا۔بڑھاپے کی انتہا کو پہنچی ہوئی کمزور خاتون نے صبر واستقامت کی ایسی مثالیں چھوڑیں جن کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور اس کی خوشبو ہمیشہ پھیلتی رہے گی باوجود اس کے کہ ان پر ظلم و ستم روا ر کھے گئے۔وہ اپنے عقیدے سے ذرہ بھر بھی نہ نہیں اور چٹان کی مانند ڈٹی رہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین