حضرت سُمیّہ ؓ بنتِ خباط، حضرت اُمّ حرام ؓ بنتِ ملحان — Page 8
حضرت ام حرام بنت ملحان 8 حضرت عبادہ بن صامت سے محمد۔(4) حضرت قیس نے غزوہ اُحد میں اپنے باپ کے ساتھ شہادت پائی۔حضرت ام حرام سے پانچ احادیث مروی ہیں۔(5) حضرت أم حرام ان جلیل القدر صحابیات میں سے تھیں جو نیکیوں میں سبقت لے گئیں اور اپنے اعلیٰ اخلاق و فضائل کی بدولت مسلمان عورتوں کے لئے مشعل راہ بنیں۔اُن کی زندگی اور موت خدا اور اُس کے رسول کی رضا اور خوشنودی کے لئے تھی۔اپنی زندگی میں ہر دکھ انتہائی صبر و حو صلے سے برداشت کیا اور راضی برضار ہیں۔حضرت ام حرام کے فضائل میں یہ ہی کافی ہے کہ حضور علی نے اپنی مہربانی ولطف وکرم ان کے ساتھ خاص طور پر رکھتے تھے اور ان کو اپنے اہل بیت کا درجہ دیتے تھے۔انہی فضیلتوں اور عظیم اعمال کے ساتھ اسلام کی تاریخ میں وہ زندہ جاوید ہو گئیں۔اللہ تعالیٰ اُن سے راضی ہو۔