حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ — Page 14
حضرت ام الفضل لبابة الكبرى 14 سو رہتے۔وہاں نبی کریم ﷺ کو وضو کرواتے اور دیگر خدمات بجا لاتے۔حضرت ابو بکر صدیق کے زمانہ خلافت میں آپ نے بزرگ صحابہ سے علم حاصل کیا۔(10) حضرت ام الفضل کے بڑے صاحبزادے حضرت فضل بن عباس تھے۔آپ نے شروع ہی میں اسلام قبول کیا لیکن اعلان بعد میں کیا۔فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم اللہ کے ساتھ رہنے کی توفیق پائی۔غزوہ حنین میں جب دشمن کی بے پناہ تیراندازی سے مسلمانوں نے افرا تفری پھیل گئی اس وقت حضرت فضل نبی کریم ﷺ کو تیروں کی زد سے بچانے کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کھڑے ہو گئے تھے۔اور آپ کو یہ مرتبہ بھی حاصل ہے کہ حجتہ الوداع کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے انہیں اپنی سواری پر بٹھایا اور اسی موقع پر آپ ہی نے نبی کریم ﷺ کی پشت پر چادر تان رکھی تھی تا کہ آپ ع کو دھوپ سے بچایا جا سکے۔صلى الله نبی کریم ﷺ جب آخری خطبہ کے لئے حجرہ مبارک سے باہر تشریف لائے ، فضل بن عباس نے سہارا دے رکھا تھا۔نبی کریم ﷺ کے وصال کے بعد جسد مبارک کو غسل دینے کی سعادت بھی ان کو نصیب ہوئی۔تیرہ ہجری جنگ اجنادین میں مردانہ وار لڑتے ہوئے آپ کی شہادت ہوئی۔