توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 74 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 74

***** توہین رسالت کی سزا ( 74 )- قتل نہیں ہے جس جہت سے بھی دیکھا جائے یہ قصے صحیح ثابت نہیں ہوتے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یا تو کسی مخفی دشمن اسلام یا ”اپنے ہی دوستوں نے کسی مسلمان کی طرف منسوب کر کے یہ قصے بیان کر دیئے تھے اور پھر وہ مسلمانوں کی روایتوں میں دخل پاگئے۔یا پھر کسی کمزور مسلمان نے اپنے قبیلے کی طرف یہ جھوٹا فخر منسوب کرنے کے لئے کہ اس سے تعلق رکھنے والے آدمیوں نے بعض موذی شریروں کو قتل کیا تھا، یہ روایتیں تاریخ میں داخل کر دیں۔واللہ اعلم الغرض اوّل تو ابو عفک یہودی کے قتل کا واقعہ عصماء کے واقعہ کی طرح روایتاً یا درایتاً درست ثابت ہی نہیں ہوتا اور اگر بالفرض اسے صحیح تسلیم کر بھی لیا جاوے تو یہ قتل بہر حال کسی مسلمان کا انفرادی فعل تھا جو کسی انگیخت کے باعث اُس سے سرزد ہوا۔ابن سعد کے بیان سے یقینی طور پر ثابت ہے کہ آنحضرت صلی علیم نے اس بارے میں کوئی حکم نہیں دیا تھا۔(بن سعد ، سربیہ عمیر بن عدی)