توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 54 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 54

***** توہین رسالت کی سزا ( 54 )- قتل نہیں ہے سب کچھ ایسی حالت میں کیا کہ مسلمان پہلے سے ہی چاروں اطراف سے مصائب میں گھرے ہوئے تھے اور عرب کے خونخوار درندے اُن کے خون کی پیاس میں دیوانے ہو رہے تھے۔صحابہ کی ایسی حالت تھی کہ نہ دن آرام میں گزرتا تھا اور نہ رات۔دشمن کے حملے کے خطرے اُن کی نیند وں کو حرام کر رہے تھے۔ان حالات میں کعب کا جرم بلکہ بہت سے جرموں کا مجموعہ ایسا تھا کہ اس کے خلاف کوئی تعزیری قدم اُٹھایا جانا نا گزیر تھا۔ان حالات میں قتل سے کم کوئی اور سزانہ تھی جو یہود کی اس فتنہ پردازی کے سلسلے کو روک سکتی تھی۔کتب احادیث اور تواریخ و سیئر میں بیان شدہ اس حقیقت افروز تفصیل کے بعد کعب بن اشرف کے قتل کو توہین کی سزا قرار دینا ہر گز درست نہیں۔یہ اس شخص کی عہد شکنی، بغاوت، تحریض جنگ، قتل کی سازش اور فساد کی سزا تھی جو رسول اللہ صلی الم نے معاشرے کو فتنہ و فساد اور کشت و خون سے بچانے کے لئے نہایت پر حکمت طریق سے دی تھی۔یہ آپ کی ایسی رحیمانہ کوشش تھی کہ جس سے ایک شخص کی جان کے اتلاف سے بیشمار جانیں بچ گئیں اور معاشرہ بدامنی سے محفوظ ہو گیا۔۔