توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 338 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 338

توہین رسالت کی سزا 338 } قتل نہیں ہے عَلَيْهِمْ هَذَا كِتَابٌ مِنْ مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ مِنْ قُرَيْشٍ وَأَهْلِ يَثْرَبَ وَ إِنَّهُمْ أُمَّةٌ وَاحِدَةٌ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ۔وَاإِنَّهُ مَنْ تَبِعَنَا مِنَ يَهُودٍ فَإِنَّ لَهُ النَّصْرُ وَالأسْوَةٌ غَيْرَ مَظْلُومِينَ وَلَا مُتَنَاصِرِينَ وَانَّ يَهُودَ بَنِي عَوْفٍ أُمَّةٌ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ لِلْيَهُودِ دِيْنَهُمْ وَلِلْمُسْلِمِينَ دِينَهُمْ - وَإِنَّ لِيَهُودَ بَنِي النَّجَارِ مِثْلَ مَا لِيَهُودَ بَنِي عَوْفٍ وَإِنَّ عَلَى الْيَهُودِ نَفَقَتُهُمْ وَعَلَى الْمُسْلِمِينَ نَفَقَتُهُمْ وَأَنَّ بَيْنَهُمُ النَّصْرُ عَلَى مَنْ حَارَبَ أَهْلَ هُذِهِ الصَّحِيفَةِ - (سیرۃ ابن ہشام ، زیر عنوان الرسول یو ادع الیہود۔جلد 2، صفحہ 64) میثاق کی ان شقوں کا ترجمہ یہ ہے کہ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو محمد النبی صلی الی یکم اور مسلمانانِ قریش اور یثرب کے رہنے والوں اور ان کے حلیفوں کے درمیان قرار پایا ہے۔اس معاہدے میں شامل تمام طبقات ایک اُمت اور ایک قوم شمار ہوں گے۔اس معاہدے میں جو یہود شامل ہیں ضرورت کے وقت اُن سب کی مدد کی جائے گی۔ان کے خلاف کسی قسم کا ظلم برداشت نہیں ہو گا اور نہ ان کے خلاف کسی اور کی مدد کی جائے گی۔یہودی قبائل مدینے کے جس قبیلے کے حلیف ہیں وہ اُس قبیلے کے ساتھ ایک قوم شمار ہوں گے۔مثلاً بنو عوف کے یہودی حلیف ، بنو عوف کے ساتھ اور بنو نجار کے یہودی حلیف، بنو