توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 287
توہین رسالت کی سزا 287 } قتل نہیں ہے ظن حاصل ہوتا ہے۔جہانتک اجماع صحابہ کا تعلق ہے تو علماء کی بھاری اکثریت قائل ہے کہ ” إجْمَاعُ الصَّحَابَةِ حُجَّةٌ بِلَا خِلَافٍ ، ايضا صفحہ 388 - البحث السابع ) کہ صحابہ کا اجماع صحیح حجنت ہے۔اس میں کوئی اختلاف نہیں۔قتل شاتم کے مسئلے پر نام نہاد اجماع کی پگڈنڈی: قتل شاتم پر نام نہاد جماع کی پگڈندی بظاہر (ابو عبد اللہ ) محمد بن سحنون سے شروع ہوتی ہے۔( یہ نام دونوں طرح یعنی دس کی فتحہ اور س کی ضمہ کے ساتھ بولا جاتا ہے ) یہ شام کے قبیلہ تنوخ سے تھے۔المغرب (مراکش) میں اپنے دور کے مالکی فقہ کے ایک بڑے عالم اور مفتی قرار دیئے گئے ہیں۔جو 202ھ میں پیدا ہوئے اور 256ھ میں فوت ہوئے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پیشے کے لحاظ سے یہ ایک سکول استاد تھے۔ان کے والد ( سحنون) عبد السلام بن سعید التنوخى المغربي القیروانی بھی مالکی فقہ کے ایک عظیم عالم قرار دیئے گئے ہیں۔لکھا ہے کہ انہوں نے حضرت امام مالک کے شاگردوں ابن القاسم، ابن وہب اور اشہب سے براہ راست علم حاصل کیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ محمد ابن سحنون نے قریباً دو سو (200) کتب تصنیف کیں۔ان کی طرف منسوب ایک کتاب ”فتاوی ابن سحنون“ جو اداره دار ابن القيم للنشر والتوزيع الریاض سعودی عرب اور ادارہ دارابن عفان للنشر والتوزيع القاہرہ مصر کی مشترکہ اشاعت ہے ،2011 ء میں پہلی بار طبع ہوئی۔یہ انٹر نیٹ پر موجو د ہے۔اس کے دیباچے میں ان کی ہیں کے قریب کتب کے نام درج ہیں۔جن میں ایک کتاب کا نام "رسالة فیمن سب النبی صلی اللہ “ بھی ہے۔یعنی یہ ،، کتاب رسول اللہ صلی علیکم کو گالی دینے والے کی بابت ہے۔مگر یہ کتاب عملاً دستیاب نہیں ہے۔بلکہ دو