توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 163
توہین رسالت کی سزا { 163} قتل نہیں ہے اگر رسول اللہ صلی ال نیلم کی زندگی کا محبت اور سچائی کی نظر سے مطالعہ کریں تو یہی نتیجہ نکلے گا کہ آپ انسان کے خون کے محافظ تھے۔وہ خون چاہے کسی مسلمان کا تھا یا غیر مسلم کا۔آپ کی ساری زندگی آپ کے اس پاک جذبے اور پر رحمت مزاج کی گواہ ہے۔پس امام سیوطی نے زیر بحث روایت ویسے تو بیقی کے حوالے سے درج کی ہے جو سند اور اصولِ روایت کے اعتبار سے ایک کمزور روایت ہے مگر اسے بفرض محال درست بھی تسلیم کر لیا جائے تو اسے گالی کے انتقام کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔*****