تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 832
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 13 نومبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم جماعت تقویٰ سے ہٹ گئی ہے۔اس لئے جماعت سے تعلق کمزور ہو جانا چاہئے۔اس لئے ایسے لوگوں کو اپنی تقید کا نشانہ بنانا چاہئے۔واقعہ یہ ہے کہ اگر یہ ایسی بات درست ہے تو وہ بدنصیب ہے، جوکسی امیر کی محض اس کی امارت کی وجہ سے عزت کرتا ہے۔لیکن وہ اس سے بھی زیادہ بدنصیب ہے، جو جماعت سے اس لئے تعلق توڑ لیتا ہے کہ جماعت کا کوئی شخص کسی امیر کی محض دولت کی خاطر عزت کر رہا ہے۔اس لئے وہ اس سے بڑھ کر بدنصیب کیوں ہوتا ہے، جس کی بدنصیبی کو وہ اپنی طعن و تشنیع کا نشانہ بنارہا ہے؟ کیا دولتوں کی طرف رجحان کے نتیجے میں آپ کا تعلق خدا سے پیدا ہوا تھا ؟ کیا آپ کا تعلق خدا سے اس لئے تھا کہ تمام مسلمان امیر لوگوں کو ذلیل کرتے ہیں اور غریبوں کو عزت دیتے ہیں؟ یہ ایسی ثانوی چیزیں ہیں، جن کا خدا سے تعلق سے کوئی بھی تعلق نہیں۔اس لئے خدا کا تعلق بنیاد ہے۔اگر کسی شخص کا تعلق خدا سے مضبوط ہے اور اسے کوئی یہ کہ دے کہ فلاں شخص ، جو جماعت کا نمائندہ ہے، اس نے تمہیں ذلیل سمجھا تو کیا اس کے نتیجے میں وہ خدا سے تعلق توڑے گا؟ امر واقعہ یہ ہے کہ سب سے زیادہ ذلیل دنیا میں ان لوگوں کو سمجھا گیا، جن کا خدا سے سب سے زیادہ تعلق تھا۔دنیا میں اپنے وطن میں سب سے زیادہ ذلیل انبیاء کئے گئے ہیں اور سب سے زیادہ تحقیران کی کی گئی ہے۔کیا انہوں نے کبھی اس بناء پر کہ خدا کے بندوں نے ان پر نا جائز حملے کئے، خدا سے اپنے " تعلق کو کمزور کر لیا۔۔۔۔۔اس مضمون کو آپ اچھی طرح سمجھیں تو پھر کوئی شخص آپ کو دھوکا نہیں دے سکتا۔کوئی شخص آپ کو یہ آکر کہتا ہے کہ ہم ایک ایسا اجلاس بلاتے ہیں، جس میں صرف African Americans شامل ہوں گے، پاکستانی شامل نہیں ہوں گے۔ہر African American کو سمجھ جانا چاہئے کہ یہ شیطان کی آواز ہے۔یہ ایک ایسی آواز ہے، جو انفرادی تفریق نہیں پیدا کر رہی بلکہ جماعت کو دو نیم کرنا چاہتی ہے۔جو جماعت کے ایک طبقے کے ساتھ دوسرے طبقے میں فرق پیدا کرنا چاہتی ہے۔اور یہی وہ رد عمل ہے، جو یہاں کی جماعت نے ایک موقع پر دکھایا۔جبکہ ایسی آواز ابھی اٹھائی گئی۔تمام ایسے African Americans جو اپنے اخلاص اور محبت میں خالص ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ایک بڑی بھاری تعداد ایسی ہے، جو اپنی محبت اور اپنی اخلاص میں خالص ہیں، انہوں نے اس بات کو تحقیر کی نظر سے دیکھا اور رد کر دیا۔اور ہر ایک نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم کسی ایسے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، جو خدا کی جماعت کو دو نیم کرنے والا ہو۔اور جو خدا کی جماعت میں تفریق پیدا کرنے والا ہو۔اگر چہ بظاہر ان کی محبت کی خاطر 832