تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 823
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 06 نومبر 1987ء نتیجے میں آپ نے بہت عظیم الشان مواقع اپنے ہاتھ سے گنوادیئے۔اب بھی توجہ کریں۔اور یہ وہ زمین ہے، یعنی یہاں بھی اسی آیت کے مضمون کا اطلاق پاتا ہے، جو زرخیز ہی نہیں بلکہ بہت جلد جلد بہترین جواب دینے والی زمین ہے، لبیک کہنے والی زمین ہے۔تھوڑا کام کریں آپ افریقین امریکنوں پر بہت بڑے نتیجے نکلتے ہیں۔تو جو زمینیں زرخیز اور نتیجہ خیز ہیں، جو تعاون کرنے والی زمینیں ہیں، ان کو آپ چھوڑ رہے ہیں اور سفید چھڑی کے پیچھے پڑ گئے ہیں کہ سفید ہوگا تو آپ کو عزت ملے گی۔عزتیں کون سی ہیں، جو دنیا سے تعلق رکھنے والی ہیں۔فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلهِ جَمِيعًا (النساء: 140) عزتیں تو ساری کی ساری خدا کی ہیں اور خدا کے ہاتھ میں ہیں۔جو قوم خدا کے نام پر لبیک کہتی ہے، نیک باتوں کو توجہ سے سنتی ہے اور جلد آگے بڑھتی ہے ، وہی عزت والی قوم ہے۔اس کے آنے سے آپ کی عزت بڑھے گی۔جو توجہ نہیں کرتے ، ان کی طرف آپ کا توجہ دینا، قرآن کی نصیحت کے منافی بات ور ہے، قرآنی تعلیم کے منافی بات ہے۔اس مضمون کو میں نے امریکہ میں بھی بیان کیا اور آپ کے سامنے بھی رکھتا ہوں۔وہ قومیں، جو پسماندہ قومیں کہلاتی ہیں، وہ لوگ، جن کو لوگ تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں، عموماًدیکھا گیا ہے کہ جب ان تک دین کا پیغام پہنچایا جائے تو وہ جلدی جواب دیتے ہیں، جلدی لبیک کہتے ہیں۔تو یہ سب خدا کی زمینیں ہیں۔خدا کی نظر میں کوئی بھی گھٹیا اور پسماندہ نہیں ہے اور کوئی بھی ذلیل نہیں۔ایک ریڈ انڈین اگر آپ کی بات کا جواب دے تو وہی خدا کی نظر میں معزز ہے۔اس لئے آپ زمینوں کی تلاش میں بھی عقل اور ہوش سے کام لیا کریں۔جو جلد جواب دیتے ہیں، جلد لبیک کہتے ہیں ، جلد تعاون کرتے ہیں، ان کی طرف زیادہ توجہ دیں۔جو بار بار بات سننے کے باوجو د رسما توجہ کرتے ہیں اور حقیقی طور پر تبدیلی پیدا نہیں کرتے ، ان کو نظر انداز کر دیا کریں یا معمولی توجہ دیا کریں، اسی نسبت کے لحاظ سے۔بہر حال یہ مضمون تو بہت ہی وسیع ہے ، نہ ختم ہونے والا ہے۔میں آخر پر آپ کو یہی نصیحت کرتا ہوں کہ جو کچھ بھی بار بار آپ کے سامنے پروگرام رکھے جاتے ہیں، ان کو توجہ سے سنا کریں، انہیں قبول کیا کریں اور عمل کے سانچوں میں ڈھالا کریں۔اگر آپ یہ کریں گے تو آپ کو تکلیف نہیں ہوگی۔آپ کی زندگیوں میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔آپ کو زندہ رہنے کا زیادہ 823