تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 813 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 813

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء اگر محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھی بنتا ہے تو پھر ہر احمدی پر تبلیغ فرض ہے وو خطبہ جمعہ فرمودہ 06 نومبر 1987ء قرآن کریم کی رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری شان میں جو لوگ بھی ہوں گے، وہ بلا واسطہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ساتھی قرار دیئے گئے ہیں۔گویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد تو ساتھی بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔لیکن ساتھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی بنتے ہیں۔اس پہلو سے جماعت احمدیہ کا جو مقام ہے، وہ عام دوسرے تمام فرقوں اور دوسرے تمام مذاہب سے بالکل مختلف ہو جاتا ہے، بلند تر ہو جاتا ہے، ایک امتیاز اختیار کر جاتا ہے۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی قرار دے دینا کسی جماعت کو اس سے بڑا اعزاز ممکن ہی نہیں ہے۔چنانچہ اس پہلو سے جماعت احمدیہ کو اپنے حالات کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے اور اپنے مقام کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔اور اس مقام سے جو توقعات وابستہ ہیں، ان کے اوپر نظر رکھنی چاہئے کہ وہ کیا تو قعات ہیں۔وو۔اس بات کو بھلا دینے کی وجہ سے ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔اس بات کو بھلا دینے کی وجہ سے ہر احمدی کو یہ پتا ہی نہیں کہ قرآن کریم میں میرا کیا مقام بیان ہوا ہے۔ہر احمدی سے جب میں توقع رکھتا ہوں کہ وہ تبلیغ کرے اور خدا کی راہ میں ایک کھیتی اگائے اور روحانی اولاد پیدا کرے تو لوگ سمجھتے ہیں ،شاید اس کو اپنا ذاتی جنون ہی ہو گیا ہے۔بار بار یہ ذکر کرتا ہے اور اس ذکر کو چھوڑتا نہیں، حالانکہ قرآن کریم کی رو سے ہر شخص پر تبلیغ فرض نہیں ہے۔لیکن اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بننا ہے تو پھر ضر ور فرض ہے۔پھر ہر شخص پر فرض ہے۔کیونکہ قرآن کریم نے تعریف ہی یہ بیان فرمائی کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ ساتھی ، جو دور آخر میں پیدا ہوں گے، ان کی یہ مثال انجیل میں بیان بھی ہوئی ہے، پیشگوئی کے طور پر۔اور وہی ساتھی شمار ہوں گے، جو خدا کی راہ میں کھیتی اگائیں گے۔اور پھر اس کی پرورش خود کریں گے، یہاں تک کہ وہ کھیتی تو انا ہو جائے۔تو ہر جگہ ہر احمدی جو دعوت الی اللہ کا کام کرتا ہے، اس کا قرآن کریم میں ذکر موجود ہے۔اگر قرآن کریم کی تعریف کی رو سے آپ محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بنتے ہیں تو آپ کو لازما خدا کی راہ میں ایک کھیتی لگانی ہوگی اور نئے نئے روحانی بچے پیدا کرنے ہوں گے۔اور 813