تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 793 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 793

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم وو اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1987ء تو اگر اسی مضمون کو آگے بڑھا کر خدا کی طرف لے جائیں تو پھر آپ کو محسوس ہوگا کہ تقویٰ والوں کی زندگی کیسے بسر ہوتی ہے۔اور ہر وقت ، ہر حالت میں ان کو یہ خوف دامن گیر رہتا ہے کہ میرا محبوب مجھ سے ناراض نہ ہو جائے کہیں یا نا راض نہ ہو گیا ہو۔وو یہ ہے تقویٰ اور اس کے نتیجے میں نیکیاں حاصل ہوتی ہیں۔پس ایک شخص اگر خدا تعالیٰ کے متعلق ہمیشہ یہ باتیں سوچتا ہے کہ وہ مجھ سے ناراض نہ ہو کسی طرح، آج میں نے کوئی ایسی بات تو نہیں کی ، جس سے ناراض ہو گیا ہو۔کل تو نہیں مجھ سے ایسی بات ہوئی تھی، جس سے اس کے تعلق میں کمی محسوس ہوئی ہو۔یا اس کے مقابل پر پھر یہ محسوس کرے کہ خدا نے کب، کس طرح مجھ سے پیار کا اظہار کیا ہے اور اب کمی کیوں آتی ہے، اگر کمی ہے۔یہ وہ خلا ہیں، آپ کے احساس کے ، ان کو پہلے بھر ہیں۔اگر آپ غفلت کی حالت میں زندگی گزار ہے ہیں تو آپ کی ساری زندگی خالی ہے۔وو۔۔۔۔ان معنوں میں خدا کو یا درکھیں کہ ہمیشہ دلوں پر غالب رہے، ہمیشہ ذہنوں پر غالب رہے، ذہن بار بار اس کی طرف پرواز کرنا شروع کر دیں، عادت پڑ جائے کہ دل کی ہر حرکت اس کی طرف مائل ہونے لگ جائے۔حنیفاً مسلماً ہو جائیں۔اللہ کی طرف جھکاؤ کی طبیعت پیدا ہو جائے۔تو پھر اس کے نتیجے میں آپ کو خلا بھی دکھائی دیں گے اور ان کو بھرنے کا طریقہ بھی معلوم ہو جائے گا۔ورنہ ایک خطبہ میں کیا، سینکڑوں خطبوں میں بھی میں ان تمام امکانی خلاؤں کا ذکر کر نہیں کر سکتا۔ہر انسان کی کیفیت مختلف ہے، ہر انسان کی کمزوریاں مختلف ہیں، ہر انسان کی خوبیاں مختلف ہیں اور معاشرے کا اس پر اثر مختلف رنگ میں پڑتا ہے، اس کے مزاج کا اثر پڑتا ہے۔اس لئے سوائے اس نسخہ کے اور کوئی نسخہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا کہ ان معنوں میں اللہ کا تقویٰ اختیار کریں۔جن کا میں آپ کو بتا رہا ہوں، جو میں نے قرآن سے اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا ہے کہ ہر وقت یہ فکر دامن گیر رہے آپ کے ساتھ کہ خدا پتا نہیں کیا مجھے سے پیار کر رہا ہے یا نہیں کر رہا؟ اس کا تعلق ہے یا نہیں ہے؟ جب یہ فکر کریں گے تو آپ کا تعلق خود بخود بڑھنے لگے گا۔آہستہ آہستہ اس مضمون میں آپ کو مزہ آنا شروع ہو جائے گا۔آہستہ آہستہ مستقل آپ کے ساتھ ایک اصلاح کا ذریعہ ایسا چمٹ جائے گا کہ وہ کسی حالت میں آپ کو چھوڑے گا نہیں۔دن رات، سوتے جاگتے رفتہ رفتہ یہ خیال غالب آنا شروع ہو جائے گا۔پس اس خیال کے ساتھ آپ اپنی اصلاح کا سفر شروع کریں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کا کوئی معاشرہ کبھی آپ پر غالب نہیں آسکتا۔ممکن ہی نہیں ہے کہ خدا سے پیار کرنے والوں، خدا کا ذکر کرنے والوں ، خدا کی محبت کے ضائع ہونے کے خوف 793