تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 775
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک اصحاب الصفہ بھی آگئے، چونکہ نیک تھے، اس لئے مسجد میں آ کے بیٹھ گئے بجائے کسی اور یتیم خانے میں جانے کے۔بالکل غلط اور جھوٹا تصور ہے۔وہ صاحب عظمت و وقار لوگ تھے۔ان میں ایسے تھے، جو دنیا کمانا جانتے تھے۔اس کے باوجود انہوں نے اپنے آپ کو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں آپ کے حضور حاضر کر دیا اور غربت قبول کی تھی۔کیونکہ جانتے تھے کہ غربت میں ان کو زیادہ پیار ملتا تھا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے"۔پس غریب بھی آپ کے گردا کٹھے ہوئے اور امیر بھی امارتوں کو لاتیں مار کر امارتوں کو دھتکار کر آپ کے قریب اکٹھے ہو گئے اور وہاں جو بھی غریب تھے ، وہ عشق کی خاطر غریب ہوئے تھے، محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کی خاطر غریب ہوئے تھے۔اور ایسے خزانے ان کو عطا ہوئے ، ایسی ان کو نعمتیں عطا ہوئیں کہ آج ان کا نام اگر کوئی مسلمان امیر سے امیر بھی ہو، بڑی سے بڑی بادشاہت بھی اس کو عطا ہوئی ہو ، وہ ان کا نام لیتے وقت ان پر سلامتی بھیجتا ہے۔اس کا سر جھکتا ہے ان کی عظمتوں کے سامنے“۔پس غریبوں سے سچی محبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہے۔جہاں تک رنگ ونسل کا تعلق ہے، آپ جانتے ہیں کہ بلال کو کیا عظمت نصیب ہوئی۔ایک سیاہ فام انسان ہی تو تھا اور وہ بھی غلام۔لیکن حضرت عمرؓ اپنی خلافت کے زمانے میں جب ان کو دیکھتے تھے تو سیدنا بلال کہہ کر اٹھ کھڑے ہوا کرتے تھے۔وو وو (مستدرک حاکم معرفة صحابہ ذکر بلال )۔۔۔یہ اسلام ہے، یہ وہ اسلام جو ہم نے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیکھا۔اگر یہ اسلام لے کر آپ امریکہ کی گلیوں اور بازاروں میں نکلیں تو اس اسلام نے بہر حال غالب آنا ہے۔کوئی دنیا کی طاقت اس اسلام کی کشش سے قوموں کو بچانہیں سکتی پھر۔کشاں کشاں وہ آپ کی طرف چلے آئیں گے۔کیونکہ آپ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق کے ایلچی بن جائیں گے۔محض آپ کے پیغام کے زبانی اینچی نہیں رہیں گے۔اور آج کی دنیا زبانی پیغاموں کے سفیروں کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتی۔آج تو بڑی بڑی طاقتوں کے سربراہ بھی ، اب ان صلحوں کے جھوٹے سفیر اور محبت کے جھوٹے سفیر ہیں۔آپ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلق کے بچے سفیر بن کے دیکھیں کہ آپ کو خدا کیسی عظمتیں عطا کرتا ہے اور ان لوگوں سے پیار کرنا سیکھیں۔میں تو جب بھی ان سے ملتا ہوں، میرے وہم و گمان میں بھی کوئی رنگ کا فرق نہیں آتا۔نہ مجھے کالے نظر آتے ہیں، نہ مجھے سفید نظر آتے ہیں۔مجھے تو اللہ کے نور سے مزین دکھائی دیتے ہیں۔ان میں 775