تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 743 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 743

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟ اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 ستمبر 1987ء جماعت احمدیہ کے خلاف مخالفانہ کوششیں اور جماعت احمدیہ کا رد عمل خطبہ جمعہ فرمودہ 18 ستمبر 1987ء۔۔۔چنانچہ جماعت احمدیہ کو سب سے پہلے اور سب سے اہم دعا کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔یہ ابتلاء بڑھ رہے ہیں اور پھیل رہے ہیں اور اس کے پیچھے بڑی بڑی حکومتوں کی سازشیں ہیں، جن کی اطلاعیں جماعت کو مل رہی ہیں۔اور جو جماعت مقابل پہ کوشش کر سکتی ہے، کر رہی ہے۔لیکن یہ مسائل دعا کے بغیر حل نہیں ہوں گے۔اللہ تعالیٰ کا غیر معمولی فضل آپ مانگیں گے تو وہ نازل ہوگا۔کچھ فضل بن مانگے نازل ہوا کرتے ہیں، رحمان کے۔لیکن کچھ ایسے ہیں، جن کا رحیمیت سے تعلق ہے۔اور ابتلاء کے دور کا رحیمیت سے گہرا تعلق ہے۔اس کی تفصیل میں اس وقت جانے کا وقت نہیں ہے۔کیونکہ ایک تفصیلی مضمون ہے۔لیکن اتنا میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ابتلاء کے ادوار کا رحیمیت سے گہرا تعلق ہوا کرتا ہے۔اور رحیمیت کے لئے آپ کو مانگنا پڑے گا۔بن مانگے نہیں ملے گا۔اپنے نیک اعمال کے ذریعے مانگنا ہوگا۔اپنی زبان کے ذریعے ، اپنے دل کے ذریعے ، جو کچھ بھی آپ کے بس میں ہے، جس رنگ کی عاجزی کی دعا آپ کر سکتے ہیں، ویسی دعا کریں۔اور پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح ان خطرناک راستوں سے بڑی کامیابی کے ساتھ اور اطمینان کے ساتھ آگے گزارتا ہے۔دوسری بات، جو عمومی طور پر جماعت کر سکتی ہے، وہ یہ ہے کہ جہاں جس قسم کی مخالفانہ کوشش ہو ، اس کے جواب میں ساری جماعت دنیا میں ہر جگہ اپنے معیار کو بڑھا دے۔اور پہلے سے زیادہ نیکیاں اختیار کرے۔اگر مساجد توڑی جارہی ہیں، مساجد برباد کی جارہی ہیں تو مساجد بڑھنی چاہئیں۔اگر غرباء کے گھر برباد کئے جارہے ہیں تو غرباء کے گھروں کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔یعنی جس رنگ میں بھی دشمن ظلم کرتا ہے، اس کی جوابی کارروائی براہ راست ساری دنیا میں جماعت کر سکتی ہے۔اور وہ نیکیوں کے ذریعے ہے۔اسی قسم کی نیکیوں کے ذریعے جن کا ابتلاء کے ساتھ ایک قدرتی تعلق ہے <<۔۔اس لئے ہمیں اس کے ردعمل کے طور پر دو طرح سے ساری دنیا میں اپنی بعض نیکیوں کو خصوصیت سے آگے بڑھانا چاہئے۔مسجد سے تعلق کو بڑھانا چاہئے۔جہاں جہاں مساجد ہیں، جیسا کہ میں نے پہلے بھی نصیحت کی تھی، ان کی زینت کی طرف توجہ کرنی چاہئے ، ان کی صفائی کی طرف توجہ کرنی 743