تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 65 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 65

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ احمدی کی آنکھ خصوصاً دوسرے احمدی کے لئے نگر ان کا کام کر رہی ہوتی ہے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ منعقدہ 27 تا 29 جون 1985ء بسم الله الرحمان الرحيم میرے عزیز بھائیو ، بہنو اور بچو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جماعت احمد یہ امریکہ مؤرخہ 29 28 27 احسان / جون کو جلسہ سالانہ منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو علمی، عملی، اخلاقی اور روحانی ترقی کا موجب بنائے اور اس کی برکتوں سے ہر فر د جماعت وافر حصہ پائے۔آپ ایک ایسے ملک میں ہیں، جو مالی طاقت کے لحاظ سے اتنی بلندی تک پہنچ چکا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ بچائے تو یہ مال و دولت فرعونیت پیدا کر دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ امریکہ کا معاشرہ اخلاقی اور روحانی لحاظ سے تحت الثریٰ سے باتیں کر رہا ہے۔اس پہلو سے یہ معاشرہ نہ صرف بذات خود اتنا گر چکا ہے بلکہ اخلاقی اور روحانی لحاظ سے یہ ساری دنیا کے معاشروں اور تہذیبوں کو تباہ کرنے کا سر چشمہ بن چکا ہے۔روس اور امریکہ کے حالات پر جب نظر پڑتی ہے تو سورۃ الفجر کا مضمون نظر کے سامنے آجاتا ہے اور الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِةٌ فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَةٌ کا نقشہ نظر آنے لگتا ہے۔اس پہلو سے جماعت احمدیہ امریکہ پر غیر معمولی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اگر وہاں جماعت احمد یہ تیزی سے ترقی کرے تو اللہ کے فضل اور رحم کے ساتھ ایک عظیم الشان طاقت کے سرچشمہ سے استفادہ کر سکتی ہے۔اور اس کے زہر آلود اور ہلاک کرنے والے پانی کو آب حیات میں تبدیل کر سکتی ہے۔امریکہ میں جس قدر تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں اور بعض طبقات میں جتنی طلب اور پیاس پیدا ہو چکی ہے، اس کے پیش نظر اگر حکمت اور تدبر اور دعا کے ساتھ کام کیا جائے تو بہت تیزی کے ساتھ جماعت کی ترقی کے امکانات روشن ہو جاتے ہیں۔65