تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 704 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 704

خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 05 اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم ہونے کے لئے آپ کی نیتوں کا تقویٰ ضروری ہے، کامل خلوص، کامل سپردگی ، وہ ابراہیمی رنگ ضروری ہے، جس کے بعد خدا تعالیٰ ان قربانیوں کو ضرور قبول فرما لیا کرتا ہے۔اور پھر آئندہ نسلوں پر بھی اس قبولیت کے نیک اثرات ظاہر فرماتا ہے۔اس لئے بہت ہی اہم بات ہے کہ قربانی پیش کرتے ہوئے اپنی نیتوں کو خوب کھنگالا جائے ، بہت صفائی کے ساتھ اور پاکیزہ جذبات کے ساتھ ان تمام احتمالات کو سامنے رکھ کر قربانی پیش کی جائے ، جو واقف زندگی کو درپیش ہوتے ہیں۔بسا اوقات ایک واقف زندگی ابتلاؤں میں سے گزارا جاتا ہے۔بسا اوقات ایک واقف زندگی کا بظاہر مقام بلند ہونا چاہئے ، اپنے منصب کے لحاظ سے لیکن اس سے ادنی کام لئے جاتے ہیں، بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک واقف زندگی سمجھتا ہے کہ میں دنیا میں باہر تبلیغ کے لئے مفید ہوں، میرا وجود زیادہ انسب ہے، اس بات کا کہ باہر مقرر کیا جائے ، اسے دفتر میں کلرک مقرر کر دیا جاتا ہے۔چنانچہ ایسے واقعات میرے علم میں ہیں کہ اس پر وہ بہت ہی سیخ پا ہوا۔ایک شخص نہیں بلکہ بار ہا کئی دفعہ ایسے واقعات ہوئے ہیں، یعنی سلسلہ کی تاریخ میں کئی دفعہ کہنا بھی درست نہیں ہے، کیونکہ گنتی کے چند ہیں۔بہر حال چند واقعات ایسے ضرور ہوئے ہیں کہ جب ان کی تقرری کی گئی کسی جگہ تو وہ اس پر بڑے سیخ پا ہوئے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ میں اسی لائق ہوں؟ مجھ سے خدمت لینی چاہئے۔مجھے فلاں عظیم الشان کاموں پر لگانا چاہئے ، میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت قابل ہوں ، اتنی میری ڈگریاں ہیں۔مجھ سے ادنی ادنی آدمیوں کو آپ نے فلاں جگہ لگایا ہوا ہے۔چنانچہ کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک ایسے ہی شخص کی فائل منگوا کر وقف زندگی سے تعلق میں پیدا ہونے والی خرابیوں کا جائزہ لینے کی خاطر اس کا تفصیل سے مطالعہ کیا تو عجیب وغریب ایک بحث اس سے نکلی۔جب دفتر نے اس کو یہ جواب دیا کہ آپ واقف زندگی ہیں، آپ اپنے آپ کو پیش کر چکے ہیں، اب آپ کا کام نہیں ہے، یہ بحث کرنا کہ آپ کو کہاں لگایا جائے؟ یہ یا تو ان افسران کا کام ہے، جن کو خلیفہ وقت مقرر کرتا ہے یا خلیفہ وقت نے خودا گر کوئی فیصلہ کیا ہے تو آپ کو اس کو بخوشی تسلیم کر لینا چاہئے۔تو اس کا جواب یہ تھا کہ معلوم ہوتا ہے آپ لوگ تقویٰ سے بالکل خالی ہو چکے ہیں۔خدا تعالیٰ کے حضور ایک اتنی اچھی چیز پیش ہوئی ہو اور اسے آپ ایک ذلیل جگہ پر لگارہے ہوں ، آپ کو کوئی خدا کا خوف نہیں ہے۔کوئی جماعت کے لئے دلچسپی نہیں ہے۔جماعت کے لئے آپ کے دل میں ہمدردی نہیں ہے۔کوئی اسلام کے لئے سچی ہمدردی نہیں ہے۔اگر ایسا نظام ہے اور ایسی خلافت ہے تو میری توبہ۔یعنی میرے مقام کو ہی آپ نہیں سمجھ رہے۔آپ کو یہ پتہ ہی نہیں کہ جب آپ مجھے غلط جگہ استعمال کرتے ہیں تو ضائع کر رہے ہیں اور اللہ کی چیز ضائع کر رہے ہیں۔۔704