تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 637
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء حضور نے اس مملکت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔ناؤروان جزائر میں اگر سب سے زیادہ امیر نہیں تو ان جزائر میں سے سب سے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے۔وجہ یہ ہے کہ عین اس کے وسط میں ایک چھوٹی سی پہاڑی ہے، جسے ہم طلبہ کہتے ہیں ، وہ ساری ایک بہت قیمتی دھات پر مشتمل ہے۔چنانچہ مغربی قو میں بڑی تیزی سے وہاں پر کھدائی کر کے وہ دھات سمیٹ رہی ہیں۔اور خود ان کا خیال ہے کہ ان کی دولت 1990ء تک چلے گی اور 1990ء کے بعد ان کے پاس بیچنے کے لئے کچھ نہیں رہے گا۔لیکن وہاں کے لوگ سمجھدار ہیں اور جو بھی روپیہ حاصل کر رہے ہیں، اسے شرابوں اور جوئے میں اڑانے کی بجائے وہ اس کو سرمایہ کاری میں اس طرح استعمال کر رہے ہیں که اندازہ یہی ہے کہ شبہ اگر غائب بھی ہو گیا تو اس ملک کی خوشحالی پر برا اثر نہیں پڑے گا“۔بولیویا 1865ء میں سپین سے آزاد ہوا تھا۔یہ براعظم جنوبی امریکہ کے تقریباً وسط میں واقع ہے۔جہاں کی ایک خصوصی بات، اس کی آزادی کے بعد کی یہ ہے کہ ایک سو پچاس سال میں 190 حکومتیں بدلی ہیں۔اس کے شمال اور مشرق میں برازیل، مغرب میں پیرو اور چلی اور جنوب میں ارجنٹائن اور پیرا گوئے ہیں۔اس کی آبادی 63 لاکھ 60 ہزار ہے۔اور رقبہ 4 لاکھ 4 ہزار ایک سو تریسٹھ مربع میل یعنی اس میں 50 ہزار ناؤ رو آ سکتے ہیں۔دارالحکومت لو پاز اور زبان سپینش ہے۔اور کو ئیو چھوا اور امیارہ زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔مذہب عیسائیت۔95 فیصد رومن کیتھولک۔امسال کینیڈا اور پاکستان سے بعض احمدی دوست وہاں پہنچے، وہاں زمینیں خریدیں، با قاعدہ جماعت کا وہاں پر آغاز کیا۔لیکن ابھی تک وہاں کے مقامی باشندوں میں سے کسی کو احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق نہیں ملی۔جو واقفین عارضی وہاں گئے ہیں، ان کی بھاری امید ہے کہ خدا کے فضل کے ساتھ جلد جماعت قائم ہو جائے گی۔سب سے بڑی مشکل وہاں یہ در پیش تھی کہ دین حق کو اچھے عقیدے کے طور پر اس ملک میں قبول ہی نہیں کیا جاتا تھا۔یعنی حکومت کے نزدیک جس طرح اصطلاح ہے کہ صیح مذاہب اور بدمذاہب ، اس طرح حکومت میں صحیح مذاہب اور بد مذاہب کی ایک فہرست ہے۔اور کتنا ظلم ہے کہ اسلام کو بد مذاہب کی فہرست میں رکھا گیا تھا۔پہلی مرتبہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہمارے احمدی واقف عارضی نے با قاعدہ حکومت میں درخواست دی، اس کی پیروی کی اور اب ان کی رپورٹ یہ آئی ہے کہ جس وزارت سے اس معاملے کا تعلق ہے، اس کی طرف سے یہ اطلاع ملی ہے کہ ہم عنقریب اسلام کو بھی اچھے مذاہب کی فہرست میں شامل کرلیں گے۔جب یہ واقعہ ہو گا، تب ہماری رجسٹریشن کا اور باقاعدہ دعوت الی اللہ کی مہم کا آغاز ہو سکتا ہے"۔637