تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 55
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ہی پیغام فرموده 22 جون 1985ء جرمنی کی قسمت تبھی بدل سکتی ہے، جب آپ میں سے ہر فرد داعی الی اللہ بن جائے پیغام فرمودہ 22 جون 1985ء جماعت احمدیہ مغربی جرمنی کا دسواں سالانہ جلسہ 23, 22 جون 1985ء کو ناصر باغ میں منعقد ہوا۔اس موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے انگریزی میں جو پیغام ارسال فرمایا ، اس کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔پیارے بھائیو اور بہنو!۔۔۔۔۔۔السلام عليكم مجھے اس امر کی انتہائی خوشی ہے کہ جماعت احمدیہ مغربی جرمنی اپنا جلسہ سالانہ 22 اور 23 جون 1985ء کو منعقد کر رہی ہے۔الحمد للہ۔میں اللہ تعالیٰ سے اس کی نمایاں کامیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔خدا کرے کہ یہ ( جلسہ ) آپ سب کے لئے اس کے ان گنت انعامات کا سر چشمہ ثابت ہو۔مغربی جرمنی کے ممبران مجھے اس وجہ سے بہت عزیز ہیں کہ وہ احمدیت کا پیغام جرمنوں اور جرمنی میں رہنے والے دوسری قومیتوں کے باشندوں کو پہنچارہے ہیں۔1984ء میں جرمنی اپنی بیعتوں کے ٹارگٹ سے بڑھ گیا اور خدا کے فضل سے اس عرصہ میں ایک صد سے زائد افراد نے احمدیت کو قبول کیا۔الحمد للہ جرمنی سے موصول ہونے والے خطوط سے مجھے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ ان میں وہاں رہنے والے احمدیوں کی (دعوت الی اللہ۔ناقل ) کی کاوشوں کا ذکر ہوتا ہے۔اور میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ محض پنے فضل سے ان کی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔تا ہم میں آپ کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی تک وہاں ایک خاصی تعداد ایسے احمدیوں کی ہے، جنہوں نے ابھی تک اپنے آپ کو داعین الی اللہ یعنی وہ، جو لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت دیتے اور بلاتے ہیں، میں تبدیل نہیں کیا۔میں آپ میں سے ہر مرد، عورت، جوان اور بوڑھے کو آپ کے اس اہم فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔آپ کے ملک کی قسمت صرف اسی وقت تبدیل ہو سکتی ہے، جب آپ میں سے ہر فرد داعی الی اللہ بن جائے اور دعاؤں، صبر، محبت اور اچھے نمونے کے ذریعہ 55