تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 53
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خصوصی دعاؤں کی تحریک ارشاد فرموده 19 جون 1985ء ارشاد فرموده 19 جون 1985ء رمضان المبارک کی اختتامی دعا کے موقع پر قرآن کریم کی آخری تین سورتوں کے درس کے بعد حضور نے فرمایا:۔وو دنیا کے بہت سے ملکوں سے رپوٹ ملی ہے کہ انہوں نے تحریک جدید کے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔ان ملکوں کی تعداد 17 ہے۔پاکستان سے ابھی اعداد و شمار نہیں ملے۔وقف جدید والوں نے بھی کہا ہے کہ جنہوں نے وعدے پورے کئے ، ان کے لئے دعا کی جائے۔حضور نے مزید فرمایا کہ وو دعا کے لئے صدر انجمن کے اداروں، انصار اللہ کے کارکنان، خدام الاحمدیہ کے کارکنان اور دیگر اداروں کے لئے بھی دعا کی جائے۔وو پاکستان کے احمدیوں کے لئے خصوصی دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔پاکستان کے احمدیوں کے لئے خصوصی دعائیں کریں، جو بہت مشکلات میں ہیں۔ان کی تکالیف کا آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔نیز بیماروں کے لئے۔ایسے والدین کے لئے ، جن کو اپنی بچیوں کی شادیاں کرانے میں مشکلات درپیش ہیں۔بے اولا دلوگ ، طلباء۔ایسے لوگ جن کو مالی مشکلات در پیش ہیں۔مقروض لوگ گھریلو ناچاقی اور حادثات میں مبتلا لوگ۔معذور بچے۔ایسے لوگ جن پر مقدمات ہیں اور جنہیں بے قصور جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔اور احمدیت کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے یتیم بچوں کے لئے بھی دعا کریں“۔6 مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ جولائی 1985 ء ) 53