تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 595
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء پھر حضور نے فرمایا:۔اس لئے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم کس طرح اس چیلنج کو کامیابی کے ساتھ قبول کریں ؟ اور اس پر غالب آئیں۔اس کا یہی جواب ہے، جو میں پہلے بھی دے رہا ہوں۔اب پھر اس پر مزید زور دینا چاہتا ہوں۔اگر آپ اس دعوئی میں بچے ہیں کہ اس کائنات کا رحمان و رحیم رب، مالک، خدا، وہی خدا ہے، جسے آپ اس دنیا میں متعارف کروانا چاہتے ہیں تو پھر اس فرضی خدا کو ایک فرضی وجود کے طور پر پیش نہ کریں۔بلکہ ایک ایسے وجود کے طور پر پیش کریں، جو آپ کی ذات میں اتر آیا ہو۔جب تک آپ خدا والے بن کر نہیں دکھاتے ، اس وقت تک آپ کی بات پر کوئی اعتماد نہیں کرے گا۔اور خدا والے بننے کے لئے عملاً خدا کی صفات کو اپنی ذات میں جاری کرنا پڑتا ہے۔یہ تو ممکن نہیں کہ کسی انسان سے بدبو کے بھا کے اٹھ رہے ہوں اور دعویٰ یہ کرے کہ میں عطر بناتا ہوں اور عطر کی دوکان سے باہر آرہا ہوں۔اگر کوئی عطر بنانے کا دعویدار ہو تو کم از کم اس کے کپڑوں سے ، اس کی لمس سے خوشبو تو اٹھے۔کیسے ممکن ہے کہ دعوئی تو عطر بنانے کا ہو اور منہ کالا اور کپڑے گندے اور بدن سے سخت بد بواٹھ رہی ہو۔اس لئے کوئی اس دعویدار کے دعوی کو قبول نہیں کرے گا۔خدا تعالیٰ تو تمام خوشبوؤں کا منبع ہے۔خدا تو ہر نور کا سر چشمہ ہے۔اگر خدا سے تعلق کا دعوی رکھنے والے لوگ واقعی اپنے دعوئی میں بچے ہوں تو ان کے جسم میں نور کے نشان ظاہر ہونے چاہئیں۔اور یہی وہ دعوئی ہے، جو قرآن کریم کرتا ہے۔فرماتا ہے:۔نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ کہ جب مومن یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں خدا کے ساتھ تعلق جوڑ چکا ہوں تو وہ دعویٰ ایک فرضی کہانی نہیں رہتی بلکہ عملاً اس کا نور آگے آگے دوڑتا ہے۔اور دنیا دیکھتی ہے کہ یہ نور کے ساتھ چل رہا ہے۔ان کے اندر ایک غیر معمولی تزکیہ کی قوت پیدا ہو جاتی ہے۔ان کی باتوں میں ایک غیر معمولی طاقت بخشی جاتی ہے اور ایک وزن پیدا ہو جاتا ہے۔ان میں اور ان کے غیر میں ایک فرق دکھائی دینے لگتا ہے۔دنیا والے جب ان پر نظر ڈالتے ہیں تو جانتے ہیں کہ اس دنیا میں ہوتے ہوئے بھی یہ کسی اور دنیا کے لوگ ہیں۔ان کی ہر ادا مختلف اور نرالی دکھائی دینے لگتی ہے۔وہ جانتے ہیں کہ ان کی ہر بات خلوص سے لبریز ہے۔ان کی ہر ادا کچی ہے۔یہ خالص ہمدردی بنی نوع انسان کی رکھتے ہیں اور محض اپنی انا کے لئے نہیں اپنے نظریہ کے غلبہ کے لئے نہیں بلکہ ہمیں ہلاکتوں سے بچانے کے لئے یہ پیغام دے رہے ہیں۔اس عملی تبدیلی کے ساتھ اگر آپ ان کو خدا کی طرف بلائیں گے کہ آپ کے اندر خدائی صفات جلوے دکھانے لگی ہیں، خدا کے رنگ آپ پکڑ گئے ہیں۔تو پھر آپ دیکھیں کہ آپ کی دعوت میں کتنی غیر معمولی 595