تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 588
اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 1987ء وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم پیس دعا کے دو کنارے ہیں۔ایک وہ جو نفس کے عرفان سے شروع ہوتا ہے اور وہ انتہائی انکساری کا مقام رکھتا ہے۔اس کے لئے چھوٹے سے چھوٹا کا کوئی تصور بھی نہیں۔ہر چیز چھوٹی سی چھوٹی بھی اس دعا کے دائرے میں داخل ہو جاتی ہے۔اور ایک وہ ہے، جو عظمتوں میں بے انتہاء ہے اور لافانی ہے۔اور وہ خدا کی ذات کو ملحوظ رکھ کر دعا کا گر انسان سیکھتا ہے۔اس لئے ان دونوں کناروں کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے آپ دعائیں کرنے کی عادت ڈالیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی ساری زندگی کی ہر کیفیت پر حاوی ہو جائے گا۔اور آپ پر اتنے انعام نازل فرمائے گا، ایسی برکتیں عطا کرے گا کہ آپ کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے والے بھی برکتیں پا جائیں گے۔آپ کی نگاہیں بھی ان پر پڑیں گی ، وہ بھی متبرک ہو جائیں گے۔آپ کا ذکر، آپ کی یاد اور پیار کرنے والے بھی متبرک ہوتے چلے جائیں گے۔یہ ہے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور خدا کی شان۔خدا کرے کہ ہمیں یہ توفیق نصیب ہو۔اس کے بغیر ہم ان قوموں کی زندگی بدل نہیں سکتے ، اس کے بغیر ہم یورپ کی تقدیر میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے ، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 387 تا 403) 588