تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 578 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 578

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جون 1987ء 22 تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتم جب بھی قوموں کی بد قسمتی ہوتی ہے، جب ان کے برے دن آتے ہیں تو ان میں یہ رجمان پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ اپنی برائیاں دوسروں کو دیتے ہیں اور دوسروں کی برائیاں خود لینے لگ جاتے ہیں۔اور جب قوموں کے اچھے دن آتے ہیں، ان کے مقدر جاگتے ہیں تو بالکل اس کے برعکس صورت پیدا ہوتی ہے۔وہ اپنی برائیاں چھپاتے ہیں اور ان سے شرم محسوس کرتے ہیں اور لوگوں سے ان کی برائیاں لینے کی بجائے ان کی خوبیاں اخذ کرتے ہیں اور برائیاں دور کرنے کے لئے ان کو نصیحت کرتے ہیں۔اور نصیحت کو قوت دینے کے لئے اپنے نیک اعمال سے اپنی نصیحت کو طاقت دیتے ہیں۔قرآن کریم نے قوموں کے عروج وزوال کا جو نقشہ کھینچا ہے، اس کا خلاصہ یہی ہے۔وو قومی زندگی میں برائیوں سے نہ روکنا اور برائیوں کی شرم اُڑ جانا اور برائیوں سے روکنے کے لئے ایک دوسرے کو نیک نصیحت کے ذریعے باز رکھنے کی کوشش نہ کرنا، یہ ہلاکت کا آغاز ہے۔پس آج یورپ میں آباد ہونے والے احمدی چونکہ اکثریت ایسے احباب کی ہے، جو دوسرے ممالک سے یہاں تشریف لائے ہیں ، اس لئے اس خاص صورتحال کے پیش نظر میں آپ کو خصوصیت سے توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آپ یہاں آئے ہیں تو دونوں میں سے ایک چیز آپ کے اختیار میں ہے یا یہ کہ اپنی برائیاں ان کو دیں، جو پہلے ان کو عادت نہیں تھی، وہ گندی عادت ڈال دیں اور ان کی برائیاں خود لے لیں۔اگر ایسا کریں گے تو قرآن آپ کی تقدیر کا فیصلہ پہلے ہی کر چکا ہے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم مثالیں دے دے کر بتا چکے ہیں کہ جس قوم میں یہ عادت پڑ جائے ، وہ زندہ رہنے کی اہل نہیں رہا کرتی، وہ یقینا غرق ہوگی۔ایک دوسری صورت یہ ہے کہ آپ اپنی خوبیاں ان کو دیں اور ان سے ان کی خوبیاں لیں۔اور اس طرح خوبیوں کا اجتماع کریں۔اس صورت میں کوئی دنیا کی طاقت آپ کو ہلاک نہیں کر سکے گی۔لازماً آپ ایک بلندی کی منزل سے دوسری بلندی کی منزل کی طرف اونچا ہوتے چلے جائیں گے۔پس اس صورتحال کو ملحوظ رکھتے ہوئے ، جو خصوصیت کے ساتھ آج باہر سے آنے والے احمدیوں کو در پیش ہے، میں نصیحت کرتا ہوں کہ بعض اپنی خوبیاں، جو خدا تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی ہیں، جو نسبتا مغرب میں کم ہیں، ان خوبیوں کی حفاظت بھی کریں اور ان خوبیوں کو ان لوگوں میں داخل کرنے کی کوشش کریں اور اسی طرح ان کی برائیوں سے بچتے ہوئے ، ان کی خوبیوں سے استفادہ کریں۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہ تو میں جیسا کہ آپ لوگ بعض دفعہ کہ دیتے ہیں کہ بہت برائیاں ان میں آ چکی ہیں، اتنی بری بھی نہیں ہیں۔چند ایک برائیوں میں بہت آگے بڑھ گئیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت 578