تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 573
تحریک جدید- ایک الی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم پیغام فرمودہ 25 مئی 1987ء روحانی بیماریاں بھی دنیاوی بیماریوں کی طرح زندگی کا روگ ہوتی ہیں پیغام فرمودہ 25 مئی 1987 ء بر موقع سالانہ کنونشن جماعت ہائے احمد یہ امریکہ بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر 1366/25۔5۔1987ہش پیارے احمدی بھائیو ، بہنو اور بچو ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ہائے احمد یہ امریکہ 26 28, 27 جون 1987ء کو اپنا 39 واں سالانہ کنونشن منعقد کر رہی ہے۔اس امر سے بہت خوشی ہوتی ہے کہ امریکہ کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بعض پہلوؤں سے بڑی ترقی کر رہی ہے۔مساجد اور مراکز کا قیام اور ایک طبقہ کی مالی قربانی میں نمایاں اضافہ، یہ سارے خوش کن پہلو ہیں۔جماعت کے ساتھ احباب کی دلچپسی بھی بڑھ رہی ہے۔بہت سے نوجوان، جو پہلے کچھ کئے ہوئے تھے، اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے نسبتنا قریب آرہے ہیں۔خصوصاً نیو یارک کے حلقہ میں جماعت کا مشن سے تعلق اور مشن کے لئے وقت دینا اور جماعتی امور میں دلچسپی لینا، مثالی ہے۔اللہ کرے، ہر جگہ اس قسم کے نمونے قائم ہوں۔بلکہ اس سے بھی بہت بڑھ کر نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی سچی لگن پیدا ہو جائے۔یہ تو خوشکن پہلو ہیں، ان پر جتنا بھی خدا کا شکر کیا جائے کم ہے۔مالی قربانیوں میں جہاں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے، اس کی برکت سے مالی قربانی کرنے والوں کے اعمال میں اور ان کی روحانی حالت میں اور دین سے بالعموم ان کے تعلق میں بھی غیر معمولی برکت پڑی ہے۔مالی قربانی کا یہ فائدہ سب سے زیادہ خوشکن ہے۔قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ زکوۃ ، تزکیہ 573