تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 49 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 49

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم خلاصہ خطاب فرموده 10 مئی 1985ء جن مصیبتوں سے، جن اندھیروں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں نکالا ہے، ہمارے قدم ہلکے کئے، سنت محمد مصطفی کو زندہ کیا اور اسی پر بس رہنے اور اسی کو کافی رہنے کی تلقین کی، اتنی نعمتوں کو حاصل کرنے کے بعد پھر آپ دوبارہ اندھیروں میں چلے جائیں، یہ تو بڑے ظلم کی بات ہے۔اس لئے ہرگز اس کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔چنانچہ آپ میں سے بعض لوگ لائے ہوں گے ضرور، مجھے اندازہ ہے، سجابنا کے پیکٹس۔ان کو واپس لے جائیں گھر۔اس فیملی کو کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ کے تحفوں کی۔آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، وہ ہم مل کے یہاں کریں گے۔اور میری موجودگی میں ایک سنت ہو اور پھر اس کو رسم بنا دیا جائے ، اس سے تو جماعت پھر اور کئی سبق آگے نکالے گی نئے نئے۔اور آگے رسم و رواج جاری ہو جائے گا۔اس لئے میں اس کی اجازت نہیں دیتا۔دعا کریں، بچی کے لئے۔اللہ اس کے علم و عرفان میں ترقی دے، اس خاندان کو روحانی ترقیات عطا فرمائے۔اور جتنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کی غلامی میں آپ کے کسی خلیفہ برحق نے ہمارے لئے جائز قرار دیا ہے، اسی پر خوش رہیں اور اس کو کافی سمجھیں۔اور وہی ہے، جو دراصل آپ کے لئے اور دین و دنیا کے لئے کافی ہونا چاہئے“۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 07 جون 1985 ء ) 49