تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 545 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 545

تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1987ء اور اگر ہر احمدی اس یقین کے ساتھ اپنا حصہ پورا کرنے کی کوشش کرے گا تو فتح ہماری کہانیوں میں بسنے والی فتح نہیں رہے گی ، تصورات کی دنیا کی جنت نہیں رہے گی بلکہ اس حقیقی دنیا کی فتح بن جائے گی ، اس حقیقی دنیا کی جنت بن جائے گی۔اور ساری دنیا اس میں آپ کی طرف دیکھ رہی ہے اور آپ کا انتظار کر رہی ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔آخر پر میں یہ بات کہنا چاہتا تھا، اس وقت ذہن سے اتر گئی کہ جو شخص یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں نے لازماً ایک احمدی بنانا ہے، اگر وہ فیصلہ قطعی ہے، حقیقی ہے تو خدا تعالیٰ رستے بھی اس کو بجھادے گا۔اس کو باہر سے بتانے کی ضرورت نہیں کہ کس طرح بناؤ۔وہ فوراً اپنے گردو پیش پر نظر ڈالنا شروع کرے گا۔کہتے ہیں ، شکر خورے کو شکر مل ہی جاتی ہے۔خدا تعالیٰ نے جس پرندے کو میٹھا کھانے والا بنا دیا ہے، اس کے لئے وہ میٹھا بھی مہیا فرما ہی دیتا ہے۔تو آپ شکر خورہ بہنیں تو سہی، ہر طرف سے اللہ تعالیٰ آپ کو شکر بھجوانے کا انتظام فرما دے گا۔خود سوچیں، خود غور کریں۔جس طرح بس چلتا ہے، جو کچھ بھی آپ کی پیش جاتی ہے، اس کے مطابق کوشش کریں اور دعا کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ انشاء اللہ ان دعاؤں کو سنے گا اور آپ کے غیب کو حاضر میں تبدیل فرما دے گا۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 101 تا 113) 545