تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 481 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 481

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان 1986ء میں ہندوستان کے افق پر اسلام کے لئے ظفر مند حالات دیکھ رہا ہوں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان 1986ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر اللہ کے فضل سے ہندوستان کی جماعتوں میں کروٹ لے کر اٹھنے کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔جو جماعتیں اٹھ چکی ہیں، وہ چلنے لگی ہیں اور جو پہلے چل رہی تھیں، اب بھاگ رہی ہیں۔میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہندوستان کے افق پر اسلام کے لئے خوش آئند اور ظفر مند حالات دیکھ رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ہندوستان کو دنیا کے مامور کا مولد اور موطن بنایا ہے اور کوئی سرزمین اس کے اس اعزاز کو چھین نہیں سکتی۔اس لئے آپ پر ضروری ہے کہ اپنی اس عظیم حیثیت کو پیش نظر رکھیں اور ہندوستان کو جلد از جلد اسلام کے آغوش میں لانے کی کوشش کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزین ہوئے قلعہ ہند میں“۔( تذكرة صفحه 485) کا مطلب یہ کہ ہندوستان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے لئے عظیم الشان قلعہ ثابت ہوگا۔جہاں تک تبلیغ اسلام کا تعلق ہے مسلمان را مسلمان باز کردند کے پیغام کو بہر حال کسی بھی پہلو بھلانا نہیں چاہیے۔خصوصیت سے اس کا اطلاق ہندوستان کے مسلمانوں پر ہوتا ہے۔احمدیت ان کے لئے حقیقی پناہ گاہ کا درجہ رکھتی ہے۔ان کے دین اور دنیا کا سنورنا ، احمدیت سے وابستہ ہو چکا ہے۔اس لئے ان کے حال پر رحم کریں اور جلد از جلد بے مقصد، غیر منظم اور خدمت دین سے غافل زندگی بسر کرنے کے وبال سے ان کو بچائیں۔اور یقین دلائیں کہ امام وقت کو قبول کئے بغیر اس دنیا میں نہ بچی زندگی مل سکتی ہے اور نہ طمانیت قلب میسر ہو سکتی ہے۔احمدیت میں نئی زندگی پائیں گے اور طمانیت قلب حاصل کریں گے اور زندہ رہنے کا لطف اٹھانے لگیں گے۔481