تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 461 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 461

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 31اکتوبر 1986ء ہی نہیں کر سکتے تو جب تک خدا ان کو اس کی توفیق نہیں بخشا، ان کے خطبات کا ترجمہ ساتھ ساتھ ضرور کروانا چاہئے۔میں نے اپنے خطبات کے متعلق بھی بار ہا تاکید کی ہے کہ جس جماعت میں، میں جاؤں، وہاں مقامی باشندوں کا حق ہے کہ ساتھ ساتھ ان کے لئے اس کا ترجمہ ہو۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ مقامی جماعت سے یہ فروگزاشت ہوئی ہے، آج یہاں ترجمہ کا کوئی انتظام نہیں تھا۔اور یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے کہ جس ملک میں ہم رہ رہے ہوں ، وہاں اس زبان کے ترجمہ کا کوئی انتظام نہ ہو۔دوسری بات یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اب اگر فوری طور پر ترجمہ کر کے کیسٹ کی صورت میں ان کو مہیا کر دیا جائے تو اس سے کسی حد تک انشاء اللہ شنگی کم ہو جائے گی۔لیکن آئندہ یا درکھیں کہ ہر قیمت پر اس کا ڈچ زبان میں ترجمہ ضروری ہے۔اور جماعت کے فارمل جلسوں میں یعنی با قاعدہ جو جلسے ہوتے ہیں، ان میں بھی جب بھی آپ کو مجبوراً اردو استعمال کرنی پڑے تو لازماً اس کا ڈچ زبان میں ترجمہ کریں۔اور نئے آنے والے احمدی نوجوان، جو ڈچ نہیں جانتے ، ان کے فائدہ کی خاطر اردو میں بھی ڈچ سے ترجمہ کریں تو یہ بھی بہت اچھی بات ہوگی۔لیکن زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ ڈچ زبان پر زور دیں۔جماعتی کاروائیاں ڈچ زبان میں کریں۔تاکہ ڈچ نواحمدیوں کو ہرگز یہ شکوہ پیدا نہ ہو کہ ہمارے ملک میں رہ کر کوئی اور زبان استعمال کرتے ہیں۔وو یہاں بہت سی سعید روحیں ہیں۔اس کا اندازہ مجھے اس سے بھی ہوتا ہے کہ ہالینڈ میں جو احمدی ہوئے ہیں، وہ سارے کے سارے سنجیدہ ہیں۔اور اخلاص اور قربانی کے لحاظ سے ایک بلند مقام رکھتے ہیں۔ایسا آدمی یہاں نہیں آتا ، جو سرسری طور پر آئے اور بھاگ جائے۔اس لئے یوروپین ممالک میں جس طرح جرمن قوم میں بھی سنجیدگی اور اخلاص پایا جاتا ہے، ہالینڈ کی قوم میں بھی مذہب کے معاملہ میں غیر معمولی طور پر سنجیدگی اور اخلاص پایا جاتا ہے۔اس لئے ان کی نوجوان نسلوں کو سنبھالیں اور بہت زیادہ توجہ کریں کہ مقامی ہالینڈش احمدیوں کی تعداد ہمیشہ باہر سے آنے والوں سے نمایاں طور پر زیادہ رہنی چاہئے۔ورنہ وہ Atmosphere جو ہالینڈ کا ہے، وہ جماعت میں پیدا نہیں ہونے پائے گا۔امید ہے میں نے جو ضمنا بات کی ہے، اس پر بھی جماعت توجہ کرے گی۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 717 729) 461