تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 436
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اکتوبر 1986ء پھر تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ تو مراد یہ نہیں ہوتی ہے کہ یہ تھوڑے لوگ ہمیشہ تھوڑے رہیں گے۔مراد یہ ہوتی ہے کہ یہ تھوڑے ہونے کے باوجود دنیا میں غالب آنے والے ہیں۔ایک ایسا زمانہ بھی آنے والا ہے کہ یہ غالب آجائیں گے۔اور گھاٹے والا انسان دنیا کی صف سے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔گویا کہ ایک ڈرامہ میں ایک کردار نے اپنا پارٹ ادا کیا، اپنا کھیل کھیلا اور غائب ہو گیا اور ایک نیا کردار ابھرا۔تو إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ایک نئے کردار کو دکھانے کا دروازہ کھول رہا ہے۔ایک نئے کردار سے پردہ اٹھانے والی آیت ہے اور وہ آپ کا کردار ہے۔اے احمدی نوجوانو! اے مستقبل کے محافظو !! جو آئندہ دنیا میں اسلام کے فتح مند ہونے کے لئے آج خدا تعالیٰ کی طرف سے اس بات کے لئے مقرر کئے گئے ہو۔آج تم اسلام کو سیکھو تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو تم اسلام سکھا سکو۔آج اسلام کے امن کو اپنی سوسائٹیوں میں راسخ کر دو تا کہ آئندہ آنے والی سوسائٹیوں کے امن کی ضمانت دے سکو۔تم مراد ہو اس آیت کے۔اگر تم اس مقصد میں کامیاب ہو گئے تو پھر دنیا کا مستقبل یقیناً پر امن ہوگا۔اور اگر تم اس مقصد میں ناکام ہو گئے تو بالآخر اسلام تو غالب آئے گا مگر تمہارے ذریعہ نہیں ، ان لوگوں کے ذریعہ، جو اپنے اس دعوئی میں بچے ہوں گے۔وہ اسلام پر ایمان بھی لائیں گے اور اسلام پر عمل کر کے بھی دکھائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔یہ باتیں بظاہر ایسی ہیں، جو ہر آدمی سن کر قبول کر سکتا ہے۔ہر احمدی کے لئے ان باتوں کو سن کر ان پر عمل کرنا بظا ہر مشکل نہیں ہے، معمولی بات دکھائی دیتی ہے۔مگر میں آپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ یہ بہت محنت کا کام ہے۔صبر کا مضمون اس طرف متوجہ کر رہا ہے کہ میرے ایک خطبے سے یہ مقصد حاصل نہیں ہوگا، میرے دس خطبوں سے بھی یہ مقصد حاصل نہیں ہو سکتا، ہزار ہا نصیحت کرنے والے آپ پر آ کر نصیحت کا رنگ چڑھاتے چلے جائیں، تب بھی یہ مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔اس کے لئے ہردل کے اندر ایک غیر معمولی تبدیلی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔اور یہ توفیق دل کی سچائی سے نصیب ہوتی ہے، کسی بیرونی سچائی کو سننے سے نصیب نہیں ہوا کرتی، اس بات کو یا درکھیں۔کئی سال ہو گئے، مجھے عائلی زندگی کے امن کے اوپر مختلف رنگ میں روشنی ڈالتے ہوئے۔بعض جگہ نیک اثر بھی پیدا ہوئے ہیں۔لیکن آج بھی میں کم سے کم خدا کی قسم کھا کر دنیا میں یہ اعلان نہیں کر سکتا کہ 436