تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 35
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء حقیر چیزیں ہیں۔لیکن جب میں مذہبی نقطہ نگاہ سے افتتاح کی بات کرتا ہوں تو میری مراد اس قسم کا افتتاح ہے، جس قسم کا سورہ فاتحہ نے قرآن کا افتتاح کیا۔وو پیس آج ہم جس افتتاح کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ اسی قسم کا افتتاح ہے، یہ ویسا ہی افتتاح ہے، جیسے سورۃ فاتحہ نے ہمیں سکھلایا کہ یوں افتتاح ہونا چاہئے۔اپنے اختصار میں بھی بلند ارادوں اور بلند ہمتوں کے لامتناہی مضامین اکٹھے کر دو۔اپنے اختصار میں بھی لامتناہی ترقیات کے بیج بودو۔بلند ارادے لے کر ایک چھوٹی سی اینٹ کو بنیاد میں رکھو اور فیصلے یہ کرو کہ اس اینٹ سے ہم نے اتنے عظیم الشان محلات تعمیر کر دیتے ہیں کہ تمام دنیا کی قو میں جو بھی اس میں پناہ لیں تو وہ ان کے لئے چھوٹے نہ ہوسکیں۔ایسے افتتاح کرو، جیسے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے افتتاح فرمائے۔ایسے افتتاح کرو، جیسے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے افتتاح فرمائے۔اور پھر اللہ پر توکل رکھو۔پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ ان افتتاحات میں کتنی برکتیں نازل فرماتا ہے، کتنی برکتیں رکھ دیتا ہے۔حضرت مصلح موعود نے بھی اسی قسم کے افتتاح کا تصور باندھا، جب یہ شعر کہا:۔ہے ساعت سعد آئی اسلام کی جنگوں کی آغاز تو میں کر دوں انجام خدا جانے (کلام محمود، صفحه 120) یہ وہی جنگیں ہیں ، جن کے میدان آج سکاٹ لینڈ میں بھی کھلے ہوئے ہیں۔یہ وہی درخت ہے، جس کا بیچ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بویا تھا اور دنیا کو یہ خبر دی تھی کہ اس کی شاخیں تمام دنیا پر پھیلیں گی اور تمام دنیا اس کے رحمت والے سایہ سے فیض پائے گی۔آج اس کی ایک شاخ سکاٹ لینڈ میں بھی پہنچی ہوئی ہے اور اس کو مزید طاقت دینے کے لئے ہم یہ سارے کاروبار کر رہے ہیں۔اس لئے بظاہر یہ ایک معمولی سا افتتاح ہے، ایک بوسیدہ اور پرانی عمارت کا افتتاح ہے، جو دنیا کی نظر میں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔اور اتنی بوسیدہ ہوگئی کہ ہر نئی بار اس کی قیمت پہلے سے کم پڑتی رہی۔گویا وہ اپنی عمر کے کنارے پر پہنچی ہوئی عمارت ہے۔مگر یہ عجیب دیوانی جماعت ہے کہ اس کا آج افتتاح کر رہی ہے۔لیکن دنیا کی نظر میں دیوانی ہے، خدا کی نظر میں نہیں۔ہم نے اس عمارت میں نئی زندگی ڈالنی ہے۔اس عمارت کے تن مردہ کونئی روح بخشتی ہے۔ہم نے اس عمارت میں ذکر الہی کر کے اس کے بھاگ جگانے ہیں، اسے نئے نصیب عطا کرنے ہیں۔یہ ہے وہ افتتاح، جو ہم آج کر رہے ہیں۔اور اگر آپ اس روح کے ساتھ 35