تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 25 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 25

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من ارشاد بر موقع مجلس شوری برطانیہ 1985ء 1985ءمساجد کی تعمیر کا سال ہے ارشاد بر موقع مجلس شوری برطانیہ 1985ء جلسہ سالانہ برطانیہ کے بعد ایک خصوصی مجلس شوری منعقد ہوئی، جس میں 48 ممالک کے احمدی نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمه الله تعالیٰ نے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ وو 1985ء مساجد کی تعمیر کا سال ہے۔اس سال کے دوران تمام ایسی جماعتیں ، جن کے پاس مسجد موجود نہیں ، وہ مسجد تعمیر کرنے کی بھر پور جدو جہد کریں۔حضور نے مزید فرمایا کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں 28 مساجد جماعت احمدیہ کی طرف سے تعمیر کی گئیں۔مگر اس سال پہلے سے زیادہ خدا تعالیٰ کے افضال جماعت پر نازل ہونے والے ہیں اور عنقریب لوگ گروہ در گروہ جماعت احمدیہ میں داخل ہوں گئے۔حضور نے حاضرین کو تبلیغ دین کے فریضہ کی طرف بھی توجہ دلائی۔( مطبوع پہفت روزہ النصر 3 مئی 1985ء، بحوال 1985 ,26 The Daily Jang London, Friaday April) 25