تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 321 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 321

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟ اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 جنوری 1986ء اصلاح معاشرہ کے بغیر حقیقت میں اسلام کا غلبہ دنیا پر نہیں ہو سکتا وو خطبہ جمعہ فرمودہ 31 جنوری 1986ء۔پس دعا کریں کہ اللہ تعالی زیادہ سے زیادہ ہمیں اصلاح معاشرہ کی توفیق بخشے۔کیونکہ اصلاح معاشرہ کے بغیر حقیقت میں اسلام کا غلبہ دنیا پر نہیں ہو سکتا۔بہت سی وجوہات ہیں اس کی ، اس کی تفصیل میں، میں اس وقت نہیں جاسکتا، وقت پہلے ہی زیادہ ہو چکا ہے۔لیکن میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو یہ محبت ہے کہ اسلام دنیا میں غالب آجائے ، اگر دلی تمنا ہے، اگر آپ اس آرزو میں جیتے ہیں کہ کسی طرح ساری دنیا پر دین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم غالب آجائے تو یاد رکھیں اور اس بات کو کبھی نہ بھلا ئیں کہ اصلاح معاشرہ کے بغیر یہ بات نہیں ہوگی۔آپ کو لازما معاشرہ کی اصلاح کرنی پڑے گی ، تب آپ حقدار بنیں گے کہ ساری دنیا کو اسلام کا پیغام پہنچائیں۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 05 صفحه 110) 321