تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 23
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من پیغام بر موقع سالانہ کا نفرنس جماعت احمد یہ گیمبیا ہر دوسری چیز دعوت الی اللہ کے کردار سے پھوٹتی ہے پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس جماعت احمد یہ گیمبیا منعقدہ 5 0 تا 107 اپریل 1985ء حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے برقی پیغام بنام امیر صاحب گیمبیا کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے:۔بسم الله الرحمان الرحيم میرے عزیز بھائی! السلام عليكم مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ کی جماعت گیمبیا 7 6, 5 اپریل 85ء کو اپنی سالانہ کا نفرنس منعقد کر رہی ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ احمدیت پر سورج کبھی غروب نہیں ہوتا۔احمد یہ جماعتیں ہر جگہ اسلام کی ترقی اور احمدیت کے پیغام کی اشاعت میں مصروف ہیں۔سالانہ اجتماعات ہماری زندگی میں اہم واقعات کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہماری تبلیغی مساعی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان اجتماعات کی اہمیت کے پیش نظر ہماری ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔یہ ہمارے لئے اپنا محاسبہ کرنے ، ماضی کا تنقیدی جائزہ لینے اور اس سے مستقبل کے لئے زیادہ بہتر منصوبہ بنانے کے لئے مفید سبق حاصل کرنے کا موقع ہے۔اب سوچنے کے لئے رکنے کا وقت نہیں۔ہمیں آگے بڑھنے ،سوچنے اور منصوبہ بندی کے کام بیک وقت سر انجام دینے ہیں اور وقت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ چلنا ہے۔میرے نزدیک یہ انتہائی اہم امر ہے کہ داعی الی اللہ بنے بغیر ہماری کوئی حقیقت نہیں۔ہر دوسری چیز دعوت الی اللہ کے کردار سے پھوٹتی ہے۔اس لئے اپنے کردار میں وسعت پیدا کریں اور اسلام اور احمدیت کی روشنی کو دعا، صبر اور تبلیغ کے ذریعہ سارے عالم میں پھیلا دیں۔خدا تعالیٰ آپ کی سرگرمیوں کو کامیابی اور مقبولیت سے سرفراز کرے اور جلد ساری دنیا اسلام کی آغوش میں آجائے۔23